mars-mission-audio-and-landing-video

مریخ‌ سیارے پر لینڈنگ کے وقت آوازیں سنی گئیں، ویڈیو جاری

ناسا کے خلا بازوں نے بتایا کہ مشن کی لینڈنگ کے وقت آنے والے آواز مریخ پر ہلکی ہوا چلنے کی ہے۔ مارس روٗور نے یہ آواز لینڈنگ کے بعد ریکارڈ کر کے مانیٹرنگ روم کو بھیجی۔

ناسا حکام نے بتایا کہ مریخ کی سطح پر بھیجا جانے والا مشن پروگرام کے مطابق کام کررہا ہے۔

واضح رہے کہ 19 فروری کو امریکی خلائی مشن نے ناسا پر لینڈنگ کی تھی، جس کے بعد پہلی تصویر بھی سامنے آئی تھی۔ ناسا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 30 جولائی 2020 کو خلا میں بھیجا گیا مارس پریزروینس روٗور سات ماہ میں 20 کروڑ 22 لاکھ کلومیٹر کا سفر طے کرکے مریخ پر پہنچا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی خلائی مشن پریزوینس روٗور کو سرخ سیارے کے خطِ استوا (ایکوئیٹر) کے قریب واقع ایک گہرے گڑھے میں اتارا ہے۔

واضح رہے کہ مریخ پر زندگی کی تلاش اور آثار کا مشاہدہ کرنے کے لیے ناسا کی جانب سے اس سے قبل بھی پانچ مشن سیارے پر بھیجے گئے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ چھ پہیوں والا یہ روبوٹ پریزروینس روٗور دو سال تک مریخ کے اس گڑھے کے  پتھروں میں ڈرلنگ کر کے ماضی میں یہاں زندگی کی موجودگی کے ثبوت اکٹھے کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں