پیٹرول 26 روپے 2 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 17 روپے سے زائد مہنگا کر دیا گیا

پیٹرول 26 روپے 2 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 17 روپے سے زائد مہنگا کر دیا گیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا۔

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے 2 پیسے  فی لیٹر  جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 34 پیسے  فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 38 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 329 روپے 18 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

فوٹو: وزارت خزانہ
فوٹو: وزارت خزانہ

 نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔