نئی دہلی : بالی ووڈ فلم سے متاثر ہوکر واردات انجام دینے والی بھارتی فیملی جیل پہنچ گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بینگلورو سے تعلق رکھنے والی فیملی نے اجے دیوگن کی فلم دریشم دیکھ کر واردات کی منصوبہ سازی کی جس میں انہیں پہلی بار تو کامیابی ملی لیکن دوسری مرتبہ جیل کی ہوا کھانی پڑگئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روی پرکاش نامی شخص نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ایک منصوبہ بنایا جس کے تحت فیملی نے اپنا سونا گروی رکھ کر دکاندار سے پیسے وصول کیے بعدازاں پولیس میں شکایت درج کرائی کہ سونا چوری ہوگیا۔
بالی ووڈ میں جس طرح اجے دیوگن کی پوری فیملی کی کہانی ہر کسی کو اتنی مرتبہ سناتی ہے کہ سب اسے حقیقت مان لیتے ہیں اسی طرح بینگلورو کی فیملی نے چوری کی داستان کو اسی انداز سے بیان کیا کہ پولیس کو ان کی بات پر یقین آگیا اور انہوں نے کارروائی کرکے سونا برآمد کرلیا۔
اس طریقہ واردات سے فیملی کو سونا بھی مل گیا اور جو رقم دکاندار سے سونے کے عوض حاصل کی تھی وہ نہیں لوٹانی پڑی۔
پہلی مرتبہ کامیابی کے بعد روی پرکاش اور ان کے اہل خانہ دوبارہ کارروائی کا فیصلہ کیا مگر اس مرتبہ قسمت ان کے ساتھ نہ تھی۔
بھارتی فیملی نے پھر صرافہ بازار کی ایک دکان میں 1200 گرام سے زائد سونا گروی رکھوایا اور پولیس میں شکایت درج کرائی، پولیس نے پانچ سو گرام سونا برآمد کیا لیکن اس مرتبہ پولیس کو مدعی پر کچھ شک ہوا جس پر تحقیق کی سارا بھانڈا پھوٹ گیا اور پولیس نے خاندان کے پانچ افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا۔
واضح رہے کہ فلم دریشم ایک ساؤتھ انڈین فلم ہے جسے 2013 میں ریلیز کیا گیا بعدازاں اس فلم کو 2015 میں بالی ووڈ میں ریلیز کیا گیا جس میں اداکاری اجودیوگن نے مرکزی کردار نبھایا.