صحافیوں، کالم نگاروں اور فیچر رائٹرز کی تنظیم پاکستان میڈیا رائٹرز کلب کے وفد کا منہاج یونیورسٹی لاہور اور مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل ماڈل ٹاؤن لاہور کا دورہ

صحافیوں، کالم نگاروں اور فیچر رائٹرز کی تنظیم پاکستان میڈیا رائٹرز کلب کے وفد کا منہاج یونیورسٹی لاہور اور مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل ماڈل ٹاؤن لاہور کا دورہ

لاہور : (رانا طارق جاوید،بیوروچیف تیزخبر نیوز)پاکستان میڈیا رائٹرز کلب کےوفد نے افتخار خان بانی صدر وچیرمین کی قیادت میں ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور اور نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نور اللہ صدیقی اور میڈیا ایڈوائزر حافظ عمران سے ملاقاتیں کی۔ وفد کے ایگزیکٹو ممبران میں فضل اعوان، ندیم نظر، عقیل انجم اعوان، طاہر درانی، چوہدری تنویر سرور، مہر اشتیاق احمد، کرامت مسیح، توقیر ساجد کھرل، عمران امین، صفیہ خاتون، روہیل رحمت، ڈاکٹر فضیلت بانو، ملک امداد الہی، نورالہدیٰ، ظفر اقبال ظفر اور عثمان حیدر اعوان شامل تھے۔ جبکہ اسلام آباد سے تشریف لائے ہوئے محترم روحیل رحمت اور اظہر محمود اعوان صاحبان کی خصوصی کاوش یہ پروگرام ترتیب دیا گیا۔ یونیررسٹی کے گیٹ پر پروفیسرز، آفیشلز اور سٹوڈنٹس نے پر تپاک خیر مقدم کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔

صحافیوں، کالم نگاروں اور فیچر رائٹرز کی تنظیم پاکستان میڈیا رائٹرز کلب کے وفد کا منہاج یونیورسٹی لاہور اور مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل ماڈل ٹاؤن لاہور کا دورہ

یونیورسٹی کے مختلف شعبوں میں لے جایا گیا اور پروفیسرز صاحبان نے اپنے اپنے شعبوں کے متعلق معلومات فراہم کیں۔ یونیررسٹی میں دو اہم شعبے جن میں انٹی ٹیریزم کے شعبے میں فارن کوالیفائیڈ پروفیسرز کی خدمت پر Anti Terrorism کی ڈگری پہلی بار منہاج یونیورسٹی میں متعارف کروائی گئی۔ اگرچہ پچھلی دو دہائیوں سے زائد پاکستان کو مالی و جانی نقصانات کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔ جبکہ دوسرا قابل ستائش اقدام یہ کہ پاکستان میں اقلیتوں کے لئے پاکستان میں رہتے ہوئے بدھ ازم، عیسائیت اور دوسرے مذاہب پر بیچلر و ماسٹر ڈگریز کا اجراء پاکستان میں پہلی بار کیا گیا۔

فرزند شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے پاکستان میڈیا رائٹرز کلب وفد سے خصوصی خطاب کیا اور وفد کے کے سوالوں کے جوابات دیئے۔ اس موقع پر وفد میں موجود صحافیوں نے منہاج یونیورسٹی کے انفراسٹرکچر کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں آج کے نوجوانوں کو علم اور کردار سازی کی روشنی سے روشناس کروانے کے لیے قابل ستائش خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

پر تکلف ظہرانہ دی گیا اسکے بعد پاکستان میڈیا رائٹرز کلب کے ایگزیکٹو ممبران کو یونیررسٹی کے وائس چانسلر
ڈاکٹر سجاد محمود شہزاد ستارہ امتیاز ملٹری نے وفد کو شیلڈز اور کتابوں کے تحائف پیش کئے اور انکی اپنی کتاب بلیو

اکانومی بھی پیش کی۔ فوٹو سیشن کیا اور بعدازاں وفد کو پر تپاک طریقے سے رخصت کیا گیا۔

صحافیوں، کالم نگاروں اور فیچر رائٹرز کی تنظیم پاکستان میڈیا رائٹرز کلب کے وفد کا منہاج یونیورسٹی لاہور اور مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل ماڈل ٹاؤن لاہور کا دورہ