لاہور: (نمائندہ تیزخبرنیوز) جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن حمزہ لورز یوتھ لاہور ڈاکٹر نوید رضا کی جانب سے جوہر ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے لیے عید ملن پارٹی اور عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔
پارٹی میں قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کے وطن واپسی کے موقع پر شاندار استقبال کی تیاریوں کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گیا جس میں مسلم لیگ ن لاہور کے ایڈیشنل سیکرٹری سید توصیف شاہ نے خصوصی شرکت کی
۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ر انا اکبر سلیم ، چیئرمین حمزہ لورز یوتھ رانا عابد چوہدری ، کامران شریف چوہدری ، ایڈیشنل سیکرٹری لیبرونگ لاہور قدیر مغل،میاں امجد ، طاہر مغل، ملک نذیر، رانا سلطان اسلم، شاہد راجپوت ، عثمان پاشا، آفتاب جدون،بابا نواز اور دیگر کارکنان نے بھر پور شرکت کی