لاہور:(رانا طارق جاوید،بیوروچیف تیز خبرنیوز )دی سٹی اکیڈمی کے زیرِاہتمام جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر محفل میلاد اور سیرت رسول ﷺکانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا انعقا لاہور کے علاقہ تاجباغ گلشن راہ دی سٹی اکیڈمی میں کیا گیا۔
محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جبکہ طلبہ نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔اکیڈمی پرنسپل اکرام محیالدین شاہ نے موضوع کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشنِ میلاد النبی ﷺ ایک اسلامی تہوار خوشی کا دن ہے جو اکثر مسلمان مناتے ہیں۔ یہ دن مسلمان ہر سال اپنے نبی محمد ﷺ کی ولادت کی مناسبت سے مناتے ہیں۔ یہ ربیع الاوّل کے مہینہ میں آتا ہے جو اسلامی تقویم کے لحاظ سے تیسرا مہینہ ہے۔ ویسے تو میلاد النبی ﷺ اور محافلِ نعت کا انعقاد پورا سال ہی جاری رہتا ہے، لیکن خاص ماہِ ربیع الاوّل میں عید میلاد النبی ﷺ کا تہوار پوری مذہبی عقیدت اور احترام سے منایا جاتا ہے۔اس موقع پر بیوروچیف تیزخبرنیوز رانا طارق جاوید نے نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان خود شناسی سے خدا شناسی کا سفر طے کریں، اپنے اندر خود اعتمادی پیدا کریں اور اپنے سماج سے ہر قسم کی برائی کو ختم کرکے ایک مثالی معاشرہ قائم کرنے کی کوشش کریں جس میں امن سلامتی برداشت رواداری اور اخوت، سخاوت اور محبت جیسی خوبیاں موجود ہوں۔پروگرام کا اختتام آقا کریم حضورﷺ کی بارگاہِ اقدس میں درود و سلام پیش کر کے کیا گیا اور تمام امت مسلمہ کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعائیں کی گئیں۔