امتیاز رشید قریشی چیئرمین بھگت سنگھ میموریل فاؤنڈیشن پاکستان کی لوہڑی کے تہوار کے موقعہ پر پاک و ہند کے ہیرو دلا بھٹی کی قبر پر دعائے خیر کی

امتیاز رشید قریشی چیئرمین بھگت سنگھ میموریل فاؤنڈیشن پاکستان کی لوہڑی کے تہوار کے موقعہ پر پاک و ہند کے ہیرو دلا بھٹی کی قبر پر دعائے خیر کی

لاہور (نمائندہ تیزخبر نیوز ) امتیاز رشید قریشی چیئرمین بھگت سنگھ میموریل فاؤنڈیشن پاکستان کی قیادت میں ملک احتشام الحسن سینیر وائس چیئرمین بھگت سنگھ میموریل فاؤنڈیشن پاکستان اور ڈاکٹر شاہد نصیر ایڈیشنل سیکرٹری بھگت سنگھ میموریل فاؤنڈیشن پاکستان نے لوہڑی کے تہوار کے موقعہ پر پاک و ہند کے ہیرو دلا بھٹی کی قبر پر قبرستان میانی صاحب میں جا کر ان کے بلندی درجات کے لیے دعائے خیر کی اس موقعہ پر امتیاز رشید قریشی چیئرمین بھگت سنگھ میموریل فاڈنیشن پاکستان بے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دلا بھٹی غیرتوں کے محافظ تھے انہوں نے مغل بادشاہوں کو اس وقت للکارا تھا جب وہ اقتدار کے نشے میں مست تھے دلا بھٹی تاریخ میں اج بھی زندہ ہے دنیا بھر میں اج ان کی یاد میں لوہڑی کا تہوار منایا جا رہا ہے دلا بھٹی کا قصور یہ تھا کہ انہوں نے اس وقت کے حاکم مغل بادشاہ سے ایک مظلوم خوبصورت ہندو لڑکی کو اس وقت چیھنا تھا جب وہ حرام کاری کے لیے اسے اپنے محل میں لے کر جا رہے تھے اور پھر بعد میں ایک ہندو لڑکے سے اس کے پھیرے کروائے تھے جس کی پاداش میں انہیں دہلی دروازے کے باہر پھانسی دے دی گئی اج ان کی قبر کے ارد گرد قبرستان کی انتظامیہ سے میل ملاپ کرکے ناجائز قبریں تعمیر کرکے دلا بھٹی کی قبر کا حسن تباہ کردیا گیا ہے اور منشیات فروشوں نے اس تاریخی قبرستان میں مستقل ڈیرے ڈال رکھے ہیں ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دلا بھٹی کا ایک خوبصورت سا مقبرہ بنایا جائے انہیں تعلیمی نصاب میں شامل کیا جائے ان کے یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سکے جاری کیے جائیں اور انہیں حکومتی سطح پر ہیرو کا درجہ دیا جائے

امتیاز رشید قریشی چیئرمین بھگت سنگھ میموریل فاؤنڈیشن پاکستان کی لوہڑی کے تہوار کے موقعہ پر پاک و ہند کے ہیرو دلا بھٹی کی قبر پر دعائے خیر کی