لاہور:(راناطارق جاوید، بیوروچیف تیزخبرنیوز)پاک گرائمر سکول بوائز کیمپس تاجباغ میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں طلبہ کا یومِ دفاع پاکستان و یوم شہداء کے موقع پر افواجِ پاکستان کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹوپاک گرائمر سکول خالد جاوید نے خطاب میں طلبہ کو یومِ دفاع پاکستان و یوم شہداء کے موقع پر افواجِ پاکستان کی قربانیوں سے بھی آگاہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس دن ہماری بہادر افواج ِپاکستان نے دنیا کو ثابت کر دیا کہ وہ مادرِ وطن کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں مزید کہا ہے کہ اس دن پوری پاکستانی قوم بے مثال اتحاد اور پرعزم قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی مسلح افواج کی حمایت کے لیے آگے آئی۔ آج قوم اس سرزمین کے بہادر بیٹوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کر رہی ہے، خاص طور پر ہمارے ان قابل فخر شہداء کو جنہوں نے بے خوفی اور بہادری سے اس دشمن کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments