ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔
وفاقی حکومت نے قیاس آرائیوں کے برعکس پٹرول کی قیمت نہیں بڑھائی۔
عالمی مارکیٹ میں خام پٹرولیم کی قیمتیں بے تحاشا بڑھنے کے باوجود وفاقی حکومت نے آج شب 12 بجے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرول کی موجودہ قیمت برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔
وفاقی حکومت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق آج شب 12 بجے سے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ پٹرول کی موجودہ قیمت برقرار رکھی جائے گی۔