یہ دلچسپ اور خطرناک سائنسی حقائق جانتے ہیں؟

یہ دلچسپ اور خطرناک سائنسی حقائق جانتے ہیں؟

سائنس ہماری زندگی میں اہم کردار ادا کرتی ہے کیونکہ کئی افعال کا دارومدار اسی پر ہوتا ہے کیا آپ اس کے دلچسپ اور خطرناک حقائق سے واقف ہیں اگر نہیں تو ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

دنیا جیسے جیسے ترقی کی منازل طے کرتی جا رہی ہے انسان پر حقائق کے کئی حیرت انگیز در وا ہوتے جا رہے ہیں جن میں سے کچھ دلچسپ ہیں تو کچھ خطرناک بھی آج ہم آپ کو کچھ ایسے ہی حقائق سے آگاہ کر کے آپ کی معلومات میں اضافہ کر رہے ہیں۔

نا قابل یقین حقیقت:

سر کٹ جانے کے باوجود زندہ رہنے والا مرغا—

کسی بھی جاندار کا بغیر سر کے زندہ رہنا تقریباً نا ممکن ہے لیکن گزشتہ صدی میں یہ انہونی ہو چکی ہے۔ یہ ناقابل یقین واقعہ 1945 میں پیش آیا جب10  ستمبر 1945 کو ایک امریکی فارمر لوئیڈ اولسن نے مرغا کاٹا لیکن وہ مرا نہیں بلکہ 18 ماہ تک بغیر سر کے زندہ رہا۔

خطرناک سائنسی حقائق:

ٹائی پہننے والے حضرات ہوجائیں ہوشیار - Life & Style - AAJ

اگر آپ ٹائی پہنتے ہیں تو یہ بات آپ کے لیے تشویشناک ہو سکتی ہے کہ ٹائی پہننے سے دماغ میں خون کا بہاؤ 7.5 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔

Science and Technology News By HamariWeb : ہنستے ہنستے موت کیسے ہوگئی؟  ہنسنے کے دوران کی جانے والی غلطیاں جس سے موت بھی واقع ہو سکتی ہے

آپ ہنستے ہوئے مر سکتے ہیں۔ عام طور پر شدید قہقہ اور مسلسل ہنستے رہنا دل کا دورہ پڑنے یا دم گھٹنے کا سبب بن سکتا ہے اور ماضی میں ایسے کئی واقعات رونما بھی ہو چکے ہیں۔

 اس لیے کامیڈی شوز دیکھتے وقت احتیاط برتیں۔

پھیپھڑوں کو انسانی جسم سے باہر 24 گھنٹے تک زندہ رکھنے والا نظام تیار

انگریزی زبان کا سب سے بڑا لفظ pneumonoultramicroscopicsilicovolcanokoniosis ہے جو کہ پھیپڑوں کی ایک قسم کی بیماری ہے۔

دلچسپ سائنسی حقائق:

بادلوں کا وزن کتنا ہوتا ہے؟ بادلوں کے 10 چونکا دینے والے حقائق جو آپ کو بھی  حیران کر دیں گے- روزنامہ اوصاف

ایک بادل کا وزن تقریباً ایک ملین ٹن ہوتا ہے۔

چڑیا گھر میں زرافے پانی کے بلبلوں کو دیکھ کر حیران

زرافوں کے مقابلے میں آسمانی بجلی گرنے کا امکان 30 گنا زیادہ ہوتا ہے۔

دنیا بھر میں جڑواں بچوں کی پیدائش کے واقعات میں‌ اضافہ کیوں ہو رہا ہے؟

جڑواں بچوں کی بہت سی عادت واطوار تو مشترک ہو سکتی ہیں لیکن ان کی انگلیوں کے نشانات قطعی ایک جیسے نہیں ہوتے۔

10 انسانی عادتیں دماغ کی تباہی کا سبب

آپ کا دماغ مسلسل خود کو کھا رہا ہے اور اس عمل کو phagocytosis کہا جاتا ہے۔ جس میں خلیے چھوٹے خلیات یا مالیکیولز کو اعصابی نظام سے نکالنے کے لیے انہیں کھاتے ہیں۔

تاہم فکر کی کوئی بات نہیں کیونکہ یہ عمل نقصان دہ نہیں ہے بلکہ آپ کے دماغ کو محفوظ رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

کروڑوں سال قدیم ڈائنا سور کے بچے کا ڈھانچہ مل گیا، تصاویر دیکھیں

ڈائنا سار اب تک دنیا کا دریافت سب سے بڑا جانور ہے اسی مناسبت سے اس کی ہر چیز دیگر جانوروں کے مقابلے میں بڑی ہے۔ اب تک ڈائنا سار کا جو فضلہ دریافت ہوا ہے اس میں ایک ٹکڑا 30 سینٹی میٹر لمبا اور وزن دو لیٹر سے زائد ہے۔

خطرناک ترین بیکٹریا کی نئی فہرست تیار - BBC News اردو

دنیا کے بیکٹریا کتنے ہیں اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اگر تمام بیکٹریا کو اگر ایک دوسرے کے اوپر رکھ دیا جائے تو یہ فاصل 10 ارب نوری سال کے برابر ہوگا۔