ہزار مہینوں سے افضل رات! شب قدر عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

ہزار مہینوں سے افضل رات! شب قدر عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

لاہور: ہزار مہینوں سے افضل رات، شب قدر آج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔

شب قدر کے موقع پر آج ختم قرآن کی محافل کے انتظامات کیے گئے ہیں اور مساجد کو برقی قمقوں سے سجایا گیا ہے، خواتین گھروں اور مرد حضرات مساجد میں پوری رات عبادت میں گزاریں گے۔

روح پرور محافل کے دوران نماز تراویح میں قرآن سنانے والے حفاظ اور سامعین کو انعام و اکرام سے نوازا جائے گا، مٹھائیاں تقسیم کی جائیں گی، مساجد میں عبادت گزاروں کیلئے سحری کے بھی انتظامات کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ لیلۃ القدر رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے ایک نہایت ہی بابرکت رات ہے جسے شب قدر اور برکت والی رات کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، لیلۃ القدر میں عبادت کا ثواب ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔

لاکھوں مسلمان اس رات اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہو کر نوافل کی ادائیگی اور قرآن پاک کی تلاوت و دیگر عبادات میں مصروف رہتے ہیں اور رب العزت سے اپنے گناہوں کی معافی کے ساتھ ساتھ ملکی سلامتی و استحکام کی دعائیں مانگتے ہیں۔