وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار سے ملاقات کی اور ان سے ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیراعظم اسلام آباد میں چوہدری نثار علی خان کے گھر پہنچے اور ان سے ملاقات کی۔ وزیرِاعظم نے ملاقات میں چوہدری نثار علی خان کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کیلئے دعا کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند کرے اور اہلِ خانہ کو صبر عطا کرے۔