انگلینڈ ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دیکر ٹی 20 کا نیا چیمپئن بن گیا

انگلینڈ ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دیکر ٹی 20 کا نیا چیمپئن بن گیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا تاج اپنے سر سجا لیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا جہاں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان نے پہلےکھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹ پر137 رنزبنائے جواب میں انگلینڈ نے 138 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 5 وکٹ پر پورا کردیا۔

ٹوکس وکٹ پر جمے رہے اور  انہوں نے 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

ان کے علاوہ جوز بٹلر نے 26 اور ہیری بروک نے 20 رنزبنائے، معین علی 19 اور فل سالٹ 10 رنزبناسکے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی ، شاداب خان اور محمد وسیم جونیئرنے ایک ایک وکٹ حاصل کی جب کہ حارث رؤف نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

خیال رہے کہ انگلینڈ نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا ٹائٹل دوسری مرتبہ جیتا ہے، انگلینڈ نے 2010 میں پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔