شاہینوں نے بنگال ٹائیگرز کو دبوچ کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

شاہینوں نے بنگال ٹائیگرز کو دبوچ کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

پاکستان کرکٹ ٹیم چھٹی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔

ایڈیلیڈ  میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر بابر اعظم کو فیلڈنگ کی دعوت دی، بنگال ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے۔

128 رنز کا ہدف پاکستانی ٹیم نے 19ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

پاکستان کی اننگز:

کپتان بابر اعظم 33 گیندوں پر 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ محمد رضوان 32 گیندوں پر 32 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

اس کے علاوہ محمد نواز 4، محمد حارث 31 اور افتخار احمد ایک رن بناکر پویلین لوٹے۔

شان مسعود 24 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

بنگلادیش کی جانب سے نسوم احمد ، شکیب الحسن ، مستفیظ الرحمٰن اور عبادت حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلادیش کی اننگز:

بنگلادیش کی جانب سے نجم الحسن شنتو نے 54 رنز بنائے، لٹن داس 10، سومیا سرکار 20، شکیب صفر، مصدق حسین 5، نورالحسن صفر، تسکین احمد ایک اور نسوم احمد 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی طرف سے شاہیں شاہ آفریدی نے 4، شاداب خان نے 2 ، افتخار احمد اور حارث رؤف  نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹاس کے موقع پر شکیب الحسن نے کہا کہ اس میچ کےلیے ہم بہت پُر جوش ہیں ۔

اوپنر لٹن داس کی وکٹ شاہین شاہ آفریدی نے لی، لٹن داس 10 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

بابر اعظم نے کہا کہ جیت ہمیشہ آپ کا اعتماد بڑھاتی ہے ،  دوشکست کے بعد اب ہم اس میچ پر فوکس کررہےہیں ، ٹیم میں کوئی تبدیلیاں نہیں کی گئی ہیں۔

اس سے قبل ایڈیلیڈ کے گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 13 رنز سے اپ سیٹ شکست دی۔

جنوبی افریقا کی شکست کے ساتھ ہی بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔