بیلجیئم میں مذہبی ہم آہنگی کا شاندار مظاہرہ، ایسٹر اور افطار ایک ساتھ

بیلجیئم میں مذہبی ہم آہنگی کا شاندار مظاہرہ، ایسٹر اور افطار ایک ساتھ

بیلجیئم میں مذہبی ہم آہنگی کا شاندار مظاہرہ دیکھنے میں آیا ایسٹر اور رمضان المبارک کی مناسبت سے مسلمانوں اور عیسائیوں نے ایک ساتھ ڈنر کیا۔

کل دنیا بھر میں مسیحی برادری نے اپنا مذہبی تہوار اپنے عقائد کے مطابق منایا جب کہ مسلمانوں کا مقدس ماہ رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ بھی جاری ہے۔ ایسے میں یورپی ملک بیلجیئم میں مذہبی ہم آہنگی کا شاندار مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیلجیئم میں ایسٹر کا تہوار اور افطار پارٹی ایک ساتھ ہوئی جس میں مسلمانوں اور عیسائیوں نے شرکت کی اور ایک ساتھ کھانا کھایا۔

اس حوالے سے دو کلو میٹر طویل ڈائننگ ٹیبل لگائی گئی تھی جہاں دو مذہبی طبقوں کے سات ہزار سے زائد افراد نے ایک ساتھ ڈنر کیا اور افطار کا وقت شروع ہونے پر اس کا آغاز کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ کمیونٹی ڈنر ٹیبل کا عالمی ریکارڈ بھی ہے اس سے قبل گزشتہ برس ایک کلومیٹر طویل ڈنر ٹیبل سجائی گئی تھی جس میں دونوں مذاہب کے ڈھائی ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی تھی۔