7 animals that will soon disappear from our world

یہ تو صرف 148 باقی رہ گئے ہیں، وہ 7 جانور جو جلد ہی ہماری دنیا سے غائب ہوجائیں گے

جانوروں کے ناپید ہونے کی وجہ کی تلاش کرتے وقت صرف ایک ہی جواب ہے، اور وہ انسان ہیں۔ کہیں انسان جانوروں کا بےپناہ شکار کر رہا ہے تو کہیں ان کے قدرتی مسکن کی کٹائی میں مصروف ہے- یہاں تک کہ آبی مخلوق بھی انسان سے محفوظ نہیں کیونکہ سمندروں میں جانے والا کچرا بھی سمندری جانوروں کی مختلف اقسام کو اپنا شکار بنا لیتا ہے- اگر یہ سلسلہ ایسے ہی چلتا رہا تو وہ وقت دور نہیں جب جانوروں کی چند اقسام دنیا سے ناپید ہوجائیں گی کیونکہ یہ اب تعداد میں بہت تھوڑی رہ گئی ہیں

Global mountain gorilla

پہاڑی گوریلا کی مستقبل میں موجودگی کی امید کسی حد تک روشن ہوگئی ہے کیونکہ ان کی تعداد اضافے کے بعد 1063 تک پہنچ گئی ہے- یہ دنیا میں صرف 2 مقامات پر پائے جاتے ہیں اور وہ دونوں محفوظ جنگلات ہیں- اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ انہیں معدومیت سے بچانے کی بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں-تاہم Bwindi-Sarambwe نیشنل پارک میں اسمگلروں کی غیر قانونی سرگرمیوں کی وجہ سے اب بھی ان کی نسل خطرے سے دوچار ہے

یہ تو صرف 148 باقی رہ گئے ہیں، وہ 7 جانور جو جلد ہی ہماری دنیا سے غائب ہوجائیں گے 1

Saola

ساؤلا کو 1992 میں ویتنام کے ایک پہاڑی جنگل سے دریافت کیا تھا اور ان کی تعداد 790 سے بھی کم ہے جبکہ بدقسمتی سے اس تعداد میں مسلسل کمی بھی آرہی ہے- ان کے لیے سب سے بڑا خطرہ انسان ہے کیونکہ ان کا شکار کیا جاتا ہے اور اکثر انہیں تکلیف پہنچتی ہے- یہی وجہ ہے کہ بہت ساری تنظیمیں جنگل میں ان کے لئے محفوظ ماحول پیدا کرنے کے لئے متحد ہوئیں۔

یہ تو صرف 148 باقی رہ گئے ہیں، وہ 7 جانور جو جلد ہی ہماری دنیا سے غائب ہوجائیں گے 2

 Kangaroo Island dunnart

یہ چھوٹی سے مخلوق آسٹریلین کینگرو جزیرے پر پائی جاتی ہے اور ایک اندازے کے مطابق ان کی تعداد 500 سے بھی کم ہے- اس کے علاوہ ، 2019 اور 2020 میں آسٹریلیا کے جنگل میں لگنے والی آگ نے 95٪ اقسام کو جلا دیا تھا۔اسی وجہ سے ڈنارٹ اور دیگر خطرے سے دوچار نسلوں کو محفوظ رکھنے کے لئے ایک محفوظ علاقہ بنایا گیا تھا۔

یہ تو صرف 148 باقی رہ گئے ہیں، وہ 7 جانور جو جلد ہی ہماری دنیا سے غائب ہوجائیں گے 3

Iberian lynx

 نایاب جانوروں کو بلوط کے درختوں پر مشتمل صرف جنوب مغربی اسپین کے 2 جنگلوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔1985 اور 2001 کے درمیان اس جانور کی آبادی میں 87 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، لیکن آج جنگل میں 400 کے قریب لینکس ہیں۔ ان کا قدرتی مسکن نئی شاہراہوں اور درختوں کی کٹائی سے تباہ ہوتا رہتا ہے۔ ان کا مستقل فی الحال روشن نظر آتا جب تک کہ ان کی بحالی کے لیے اقدامات نہیں کیے جاتے-

یہ تو صرف 148 باقی رہ گئے ہیں، وہ 7 جانور جو جلد ہی ہماری دنیا سے غائب ہوجائیں گے 4

 Black-footed ferret

اگرچہ لوگ یہ سمجھتے تھے کہ یہ معدوم ہوچکے ہیں، لیکن یہ ابھی بھی وجود میں ہیں۔ تاہم ، بیماریوں اور قدرتی رہائش گاہ کے نقصان کی وجہ سے ان کی آبادی تیزی سے کم ہورہی ہے۔ جنگل میں ان کی کل آبادی کی تعداد لگ بھگ 370 ہے۔ اور یہ سب کچھ بہت ساری ایجنسیوں اور چڑیا گھروں کی بازیافت کی بڑی کوششوں کی وجہ سے ہوا ہے۔

یہ تو صرف 148 باقی رہ گئے ہیں، وہ 7 جانور جو جلد ہی ہماری دنیا سے غائب ہوجائیں گے 5

 Gharial crocodiles

سال 2010 میں، بہار میں دریائے گندک میں صرف یہ 15 مگرمچھ پائے گئے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ سن 2014 میں ایک پروگرام کے تحت 30 ​​مگرمچھوں کو رہا کیا جو قید میں تھے اور انہیں دریا میں واپس ڈال دیا۔ اسی وقت ان کی آبادی بڑھنے لگی۔2018 میں، 2 علیحدہ سروے میں پتا چلا ہے کہ اب 148-166 گھریال ندی میں رہ رہے ہیں، 40 سے زیادہ بچے بڑے ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ تاہم، انھیں اب بھی پانی میں ماہی گیروں کے جالوں اور ٹرافیوں کا شکار کرنے والے افراد سے خطرہ ہے۔

یہ تو صرف 148 باقی رہ گئے ہیں، وہ 7 جانور جو جلد ہی ہماری دنیا سے غائب ہوجائیں گے 6

 Canadian harbor seal

کیوبیک میں پائی جانے والی، یہ ذیلی اقسام اپنی نوعیت کی واحد قسم ہے جو مچھلیوں کو کھا کر مکمل طور پر میٹھے پانی میں زندہ رہتی ہے۔ تازہ ترین حساب کتاب سے پتہ چلتا ہے کہ اس علاقے میں 100 سے زیادہ رہائش پزیر نہیں ہیں۔ اس کی وجہ انسانی سرگرمی سے منسوب کی جاسکتی ہے ، بہت سے لوگ شکار کرتے اور انہیں پکڑ لیتے ہیں۔ نیز، بہت سارے مواقع پر، یہ مچھلیوں کے لیے لگائے جانے والے جال میں پھنس جاتی ہیں اور خود کو آزاد نہیں کرسکتی ہیں۔

یہ تو صرف 148 باقی رہ گئے ہیں، وہ 7 جانور جو جلد ہی ہماری دنیا سے غائب ہوجائیں گے 7

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں