Throwing eggs and ink on Shahbaz GulThrowing eggs and ink on Shahbaz Gul

شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینکنے والی خاتون سمیت نون لیگی کارکنان گرفتار

 وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینکنے والی خاتون سمیت نون لیگی کارکنان کوپولیس نے گرفتار کر لیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل آج پیشی کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچے جہاں نون لیگی کارکنان پہلے سے موجود تھے۔ اس دوران ان کی پی ٹی آئی کارکنان کے ساتھ دھکم پیل بھی ہوئی جبکہ ایک خاتون سمیت نون لیگی کارکنان نے موقع پاتے ہی شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینک دی تاہم پولیس نے ان کو موقع سے گرفتار کر لیا۔

اس سے پہلے ہائیکورٹ کے احاطے میں پی ٹی آئی اور نون لیگی کارکنان ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے، اس دوران لڑائی بھی ہوئی، دھینگا مشتی میں ایک کارکن زخمی ہو گیا۔

پیشی کے بعد شہباز گل کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے جانثار ہیں، بوکھلائی ہوئی اپوزیشن اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی، گالی کے جواب میں گالی نہیں دیں گے، تشدد کے جواب میں مخالفین کی تربیت کریں گے۔اپوزیشن جو بھی کر لے اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

لیگی خاتون نے شہبازگل پر جوتا پھینک دیا۔ شہبازگل کی ہائیکورٹ  آمد پر انڈے اور واپسی پر جوتا پھینکے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس اہلکاروں نے شہباز گل کی گاڑی پر جوتیاں پھینکنے والی لیگی کارکنان کو پیچھے دھکیل دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں