shahbaz-shareef-break-silence-resign-pmln

شہبازشریف ایک بار پھر نیب کے ریڈار پر

لاہور: اپوزیشن لیڈر و مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف ایک بار پھر نیب کے ریڈار پر آ گئے۔ ‏

ذرائع کے مطابق نیب نےسرکاری زمین ٹرانسفر کرنے پر نئی انکوائری شروع کر دی ہے جس کی ‏منظوری آج ہونے والے نیب ایگزیکٹوبورڈ اجلاس میں دی گئی۔

شہبازشریف پر بہاولپور سیٹلائٹ ٹاؤن میں سرکاری زمین من پسند افراد کو ٹرانسفر کرانے کا الزام ‏ہے۔

شہبازشریف نے وزیراعلیٰ کے عہدے کا ناجائز استعمال کر کے سرکاری زمین ٹرانسفر کرائی جب کہ ‏سابق ایم این اے بلیغ الرحمان، سابق کمشنرعاطف کے خلاف بھی انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب شہبازشریف کی زیرصدارت کنٹونمٹ بورڈز الیکشن سےمتعلق اجلاس ہوا جس میں ن ‏لیگ کےصوبائی صدور نے ورچوئل اجلاس میں شرکت کی کنٹونمنٹ بورڈزالیکشن ،امیدواروں کی ‏نامزدگیوں پرمشاورت کی گئی اور سپروائزری کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔

اس موقع پر شہبازشریف نے کہا کہ پارٹی ٹکٹس کافیصلہ صوبائی صدور کی مشاورت سےکیاجائےگا ‏کنٹونمنٹ بورڈالیکشن بھرپورجذبے،حکمت عملی سےلڑیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں