Resignations will also come

31 دسمبر بھی آئے گی، استعفے بھی آئیں گے اور لانگ مارچ بھی ہو گا، عظمیٰ بخاری

 مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ عظمیٰ بخاری کہتی ہیں 31 دسمبر بھی آئے گی، استعفے بھی آئیں گے اور لانگ مارچ بھی ہو گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے بیان پر ردعمل میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لانگ مارچ ہو گا تو حکمران گھر بھی جائیں گے۔ پی ڈی ایم بی آر ٹی کے کھڈوں والی تاریخیں نہیں لانگ مارچ کی تاریخ دے گی۔ حکمرانوں نے اڑھائی برسوں میں اپنی آنے والی 5 نسلوں کے لئے مال پانی جمع کر لیا ہے۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ تبدیلی والے دھرنے کے دوران 30 استعفے جیبوں میں ڈال کر شور مچاتے رہے۔ اب پی ڈی ایم کے 400 استعفے آئیں گے اور دیکھتے ہیں کون 400 سیٹوں پر ضمنی الیکشن کراتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں