new-years-eve-celebrations

ملک بھر میں نئے سال کا جشن، شاندار آتش بازی کا مظاہرہ

اسلام آباد/لاہور/کراچی: ملک میں نئے سال کے جشن کا آغاز ہوگیا، ملک کے مختلف شہروں میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیاجارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سال 2021 کی آمد کا جشن منایا جارہا ہے ، مختلف شہروں میں شہری جشن مناکر نئے سال کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں، پابندی کے باوجود کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی کے شہریوں کی بڑی تعداد نئے سال کا جشن منانے کے لیے ساحل سمندر کا رخ کرلیا جبکہ سڑک پر ٹریفک کی آمدورفت روکنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں