’’ہمیں حکومت گرانے کی جلدی نہیں مگر پی ٹی آئی کی حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرے گی‘‘ 1

’’ہمیں حکومت گرانے کی جلدی نہیں مگر پی ٹی آئی کی حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرے گی‘‘

مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں ہمیں حکومت گرانے کی جلدی نہیں مگر پی ٹی آئی کی حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرے گی۔

گلبرگ میں لیگی رہنما خواجہ احمد حسان کی جانب سے کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ کنونشن میں این اے 130 کے بلدیاتی نمائندے شریک ہوئے جبکہ لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق مہمان خصوصی تھے۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے حکومت پر کڑی تنقید کی۔ بولے ملک کی جو آج حالت ہے کوئی بھی اقتدار میں آنے کے لئے تیار نہیں ہے۔ پارلیمنٹ کو مفلوج کر کے رکھ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان صدر سے آرڈیننس لا کر عوام پر مسلط کئے جا رہے ہیں۔

خواجہ احمد حسان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریاست مدینہ صرف باتوں سے نہیں بنتی اسکے لئے کام کرنا پڑتا ہے۔

کنونشن سے مئیر لاہور و دیگر بلدیاتی نمائندوں نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ اگرچہ حکومت نے تو کچھ نہیں کیا لیکن ہم گھر گھر جا کر لوگوں کے مسائل حل کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں