kaladam-tanzieem-k-khlaf-aoperation

کالعدم جماعت کے خلاف آپریشن ، کئی ہلاکتیں ، لاہور میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔تازہ ترین ویڈیوز

کالعدم جماعت کے خلاف آپریشن ، کئی ہلاکتیں ، لاہور میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا

تیزخبر نیوز: کالعدم تنظیم کے خلاف لاہور میں آپریشن جاری ہے جس میں پولیس کی طرف سے شدید شیلنگ کی جارہی ہے . اس سلسلے میں کئی ایک ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاعات ہے . یہ متضاد اطلاعات ہیں .اطلاعات کے مطابق کم از کم 6 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں .جبکہ دیگر اطلاعات کے مطابق مزید اعداد و شمار بھی بتایا جارہا ہے .

یتیم خانہ میں کالعدم تحرک لبیک کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کی اطلاعات ہے جس وجہ سے یہ علاقہ جنگ کے میدان کا منطر پیش کر رہا ہے . پولیس نے یتیم خانہ کو کلئیر کرنے کو شش جاری ہے ہے . جبکہ کالعدم تنظیم ان میتوں کو ساتھ لے کے دھنے کی جگہ لے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں‌.

خیال رہے کہ کالعدم تحریک لیبک کا حکومت کے خلاف احتجاج جاری ہے جس کی وجہ ان کے امیر سعد رضوی کی گرفتاری ہے . ان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں لبیک کے کارکنوں نے ملک کو بند کردیا اور جگہ جگہ پر پولیس کے خلاف جھڑپیں جاری ہو گئیں .

جس کے بعد کالعدم تحریک لبیک کو کاالعدم قرار دے کر بین کردیا گیا اور ان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے . ملک کے بیشتر علاقوں کو کلیئر کرا لیا گیا ہے . اور یتیم خانہ لاہور کا علاقے میں جہاں تحریک کو مرکز ہے وہ ابھی تک کلیئر نہیں ہوسکا. لبیک کے تمام کارکن یہاں جمع ہیں‌.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں