نیا پاکستان صحت کارڈ کے حوالے سے اچھی خبر 1

نیا پاکستان صحت کارڈ کے حوالے سے اچھی خبر

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عام آدمی کی فلاح وبہبود پی ٹی آئی منشور میں اولین ہے، مفت علاج معالجے کی سہولت کا عہد پورا کر رہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں صوبے کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے تحریک انصاف کومحروم طبقات کی خدمت کاموقع دیا، وعدوں کی تکمیل کی طرف پیش رفت کاسلسلہ جاری ہے، حکومت پنجاب ہیلتھ کیئر پروگرام کیلئے 400ارب روپے فراہم کرے گی، نیا پاکستان

صحت کارڈ کے اجرا سے سرکاری اسپتالوں پردباؤ کم ہوگا

ان کا کہنا تھا کہ پروگرام کا ڈیرہ غازی خان، ساہیوال اور لاہور ڈویژن میں آغاز ہوچکا، نیا پاکستان قومی صحت کارڈ بہت بڑا پراجیکٹ ہے۔

عثمان بزدار نے بتایا کہ 20جنوری کو راولپنڈی ڈویژن میں صحت کارڈکااجراکیاجائےگا، 9 فروری فیصل آباد ،22فروری کو ملتان ڈویژن میں کارڈ کااجرا کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 2مارچ بہاولپور ،22مارچ کوگوجرانوالہ ڈویژن میں پراجیکٹ لانچ کررہےہیں، 31 مارچ کوسرگودھاڈویژن میں نیاپاکستان قومی صحت کارڈلانچ کررہےہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ قومی صحت کارڈکےذریعےکینسرسمیت مہلک بیماریوں کاعلاج ہوسکےگا، مارچ تک ساڑھے11کروڑافرادکو علاج کی مفت سہولتیں میسرہوں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

نیا پاکستان صحت کارڈ کے حوالے سے اچھی خبر” ایک تبصرہ

  1. اچھی نیوز ھے لیکن اصل حقدار کو نہ ھی احساس پروگرام کے ذریعے پیسے ملے نہ ھی ان کو صحت کارڈ دیا جارھا ھے پہلے احساس پروگرام 8171 پر میسج کرتے تھے تو جواب آتا تھا آپ اھل نہیں اب ہیہ جواب 8500 موصول ھو رھا ھے

اپنا تبصرہ بھیجیں