‏’350ارب کے ٹیکس میں اصل ٹیکس صرف71 ارب کا ہے’‏ 1

‏’350ارب کے ٹیکس میں اصل ٹیکس صرف71 ارب کا ہے’‏

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 350ارب کےٹیکس میں اصل ٹیکس ‏صرف71 ارب کاہے۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں فوادچوہدری نے کہا کہ ٹیکس امپورٹڈ اشیا پر ہے امیر لوگوں پرٹیکس لگایا گیا ‏ہے عام آدمی کے استعمال کی اشیا

پر ٹیکس ریفنڈ دیا گیا ہے

فوادچوہدری نے کہا کہ شہبازشریف کا استفسار ہے ٹیکس واپس کرنا ہے تو لگایا کیوں؟ اس لیے ‏لگایا کہ بلیک اکانومی کے بجائے دستاویزی معیشت کو فروغ ملے۔

350ارب روپےکے ٹیکس میں اصل ٹیکس صرف 71 ارب روپے کا ہے جو امپورٹڈ اشیاء پر ہے امیر لوگوں پر ٹیکس لگایا گیا ہے عام آدمی کے استعمال کی اشیاء پر ٹیکس ریفنڈدیا گیا ہے۔شہباز شریف کا استفسار ہےکہ ٹیکس واپس کرنا ہےتو لگایا کیوں؟اسلئے کہ بلیک اکانومی کے بجائے دستاویزی معیشت کو فروغ مل سکے

— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 30, 2021

قبل ازیں وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ منی بجٹ میں عام آدمی کے لیے صرف 2 ارب روپے ‏کی ٹیکس چھوٹ ختم کی گئی ہے منی بجٹ میں عام آدمی کے لیے صرف 2 ارب روپے کی ‏ٹیکس چھوٹ ختم کی گئی ہے۔

شوکت ترین نے کہا کہ بل میں 343 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ پر نظرثانی کی گئی ہے، 70 ارب ‏روپے کے ٹیکس چھوٹ میں لگژری

آئٹم شامل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں