cracked down on PML-N leaders

اینٹی کرپشن نے ن لیگی رہنماؤں کے خلاف شکنجہ کس لیا

اینٹی کرپشن نےبھی ن لیگی رہنماؤں کے خلاف شکنجہ کس لیا۔ خواجہ آصف، میاں جاوید لطیف، خرم دستگیر کے خلاف تحقیقات وسیع کر دی گئیں۔ شیخ محمد اکرم، شیخ روحیل اصغر، حافظ عبدالکریم، توحید اختر، شیرعلی خان کے خلاف بھی تحقیقات کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا۔

سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف سے غیر ہاوسنگ سوسائٹی پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ لیگی رہنما میاں جاوید لطیف کیخلاف اسٹیٹ لینڈ، پی سی بی ایل لینڈ پر غیر قانونی قبضہ کی تحقیقات، غیر قانونی ویگن سٹینڈ، سروس سٹیشن اور 5 دکانوں پر تحقیقات، ہائی وے لینڈ پر پلازہ کی غیر قانونی تعمیر پر بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

خرم دستگیر پر سرکاری اراضی پر پٹرول پمپ، گلستان سینما پلازہ بنانے کی تحقیقات، شیخ روحیل اصغر پر غیر قانونی کمرشل لینڈ، غیر قانونی بسکٹ فیکٹری پر تحقیقات کا آغاز، سرکاری زمین پر غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹی بنانے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کی لیگی رہنماوں کے خلاف تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت، تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو انکوائریز جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں