‏’نوجوانوں کا اخلاقی معیار بلندکرنا ہماری ترجیح ہے‘‏ 1

‏’نوجوانوں کا اخلاقی معیار بلندکرنا ہماری ترجیح ہے‘‏

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کااخلاقی معیاربلندکرناہماری ترجیح ہے طلبہ ‏کاانتخاب ہے کہ وہ جس شعبےمیں چاہیں مہارت حاصل کریں۔

نیشنل مینجمنٹ کورس کے افسران سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ‏کہ سرکاری ملازمین عوامی خدمت کی بڑی ذمہ داری نبھاتےہیں ترقی اور عزت کمانےکا راستہ ‏ہمیشہ چیلنجز سے بھرا ہوتا ہے

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کااخلاقی معیار بلندکرنا ہماری ترجیح ہے آپ کےسامنےبطورفیصلہ ساز ‏ہمیشہ دو ہی راستےہوں گے ایک راستہ پیسہ کمانےکا جو بدعنوانی اورتباہی کی طرف لےجاتا ہے ‏دوسرا راستہ عزت اور ترقی کا ہےجو چیلنجز سے بھرا ہوا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارےنظام تعلیم نےطبقاتی تفریق پیداکی ہے حکومت ملک بھرمیں یکساں ‏نصاب لارہی ہے طلبہ کاانتخاب ہےکہ وہ جس شعبےمیں چاہیں مہارت حاصل کریں رحمت للعالمین ‏اتھارٹی کا مقصد معاشرے کے اخلاقی معیارکوبلندکرنا ہے اتھارٹی تحقیق کرےگی اورنبیﷺکی ‏زندگی پرمبنی رہنمائی فراہم کرے گی
ان کا کہنا تھا کہ بچوں کوموبائل فون کےذریعےہرقسم کےمواد تک رسائی حاصل ہے غلط مواد ‏ناپختہ ذہن کے لیے غلط فہمیوں اورانتہا پسندی کو ہوا دیتا ہے حکومت ہمارےنوجوانوں اوربچوں ‏کو ایک متبادل فراہم کرےگی طاقت کااستعمال انتہاپسندی کےخاتمےکاحل نہیں ہے نوجوانوں میں ‏اخلاقی اقدارکوفروغ دےکرروادار معاشرہ تشکیل دیں گے۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ سابقہ حکومتوں کی بدعنوانی کی وجہ سےقرضےورثےمیں ملے لیکن ‏کورونا کے باوجود پاکستان نے اپنی معیشت کو کامیابی کےساتھ سنبھالا، حکومت کی کاروبارمیں ‏آسانی کی پالیسی سےمعاشی اشاریےمثبت ہوئے توانائی اورپانی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ‏‏10 ڈیم کی تعمیرشروع کی معاشی ترقی اورخوشحالی کاحصول ایک بتدریج عمل ہے حکومت طویل ‏المدتی اصلاحات کےنفاذ کےلیےپرعزم ہے پاکستان جلدخطےکااہم لیڈرملک بن جائے گا جیسا70کی ‏دہائی میں تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں