bilawal-bhutto-attend-pdm-lahor-jalsa

پی ڈی ایم لاہور جلسہ، بلاول کی شرکت کے حوالے سے اہم اعلان

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) کے لاہورجلسے میں شرکت کریں گے۔

پی پی ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق پیپلزپارٹی لاہور جلسے میں اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، اس حوالے سے کارکنان اور رہنماؤں کو پارٹی قیادت نے ہدایات جاری کردیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا لاہور میں فقید المثال استقبال کیا جائے گا جس کی تیاریاں بھی شروع کردی گئیں ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو گزشتہ دنوں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔

بلاول بھٹو زرداری کرونا کی تشخیص کی وجہ سے اپنی بہن بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب میں شرکت نہیں کرسکے تھے مگر وہ ویڈیو لنک کے ذریعے مسلسل رابطے میں تھے۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے 13 دسمبر کو لاہور کے مینار پاکستان میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے، حکومت اور مقامی انتظامیہ نے کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر جلسے کی تاحال اجازت نہیں دی جبکہ جلسہ رکوانے کے لیے ندیم سرور ایڈوکیٹ نامی شخص نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس کو سماعت کے لیے منظور کرلیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں