diamondheartofficial.com

‏’ملکی سلامتی کو درپیش کسی بھی چیلنج کا جواب دینےکیلئے ہمہ وقت تیار ہیں‘‏

سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ ‏کیا۔

کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ دورہ حاضر کی جنگ میں ‏ائیر پاور، عسکری قوت کا ایک موثر عنصر بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ کاروائیوں کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد سے وابستہ چیلنجز سے ‏نبردآزما ہونے اور فوائد کے حصول کیلئے ائیر پاور کی واضح تفہیم انتہائی ضروری ہے، علاقائی ‏جغرافیائی سیاسی حالات کا تجزیہ کرتے ہوئے ائیر چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ ملک کو درپیش ‏سیکیورٹی چیلنجز کا بخوبی ادراک رکھتی ہے اور اپنے آپریشنل منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے ‏کیلئے سرگرم عمل ہے جس میں موجودہ صلاحیتوں میں بہتری اور درجہ بندی کے ساتھ ساتھ نئی ‏جہتوں کا حصول بھی شامل ہے۔

سربراہ پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ اپنی آپریشنل تیاریوں کو بہت اہمیت دیتی ہے اور ‏پاکستان کی سلامتی کو درپیش کسی بھی چیلنج کا جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ اپنے ‏اختتامی کلمات میں سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ ہم تمام لوگ جنہوں نے یونیفارم زیب تن کیا ہے ‏ان کا ہر وقت عملی طور پر تیار رہنا اس ملک اور اس کے شہریوں کے دفاع کیلئے ہمارا اولین ‏فریضہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں