Snowy masterpieces

ہاربین برفانی شاہکاروں سے روشن تر

شمال مشرقی چینی شہر ہاربین کی دنیا بھر میں ایک خاص شہرت ہے۔ اس شہرت کی وجہ اس میں منعقد کیا جانے والا برفانی شاہکاروں کا فیسٹیول ہے۔ اس فیسٹیول میں ہزاروں فنکاروں اور مزدوروں کی شرکت ہوتی ہے۔ برفانی شہرہر سال شمال مشرقی چینی شہر ہاربین میں فنکار برف سے ایک نیا شہر تخلیق کرتے ہیں۔ فن کے یہ نمونے اپنی مثال آپ ہوتے ہیں۔ ہر سال یہ انٹرنیشنل برفانی فیسٹول پانچ جنوری سے شروع ہوتا ہے۔ فنکار اپنی برفانی تخلیقات کرسمس کے قریب مکمل کر لیتے ہیں۔

ہاربین برفانی شاہکاروں سے روشن تر 1

 برفانی شاہکار تکمیل کے مرحلے میںہاربین کے فیسٹول میں شریک فنکار اپنی تخلیقات کو حتمی شکل دے چکے ہیں۔ان تخلیقات کا نظارہ منجمد دریائے سونگ ہُوا سے بھی کیا جا سکتا ہے۔ رات کو اس شہر میں درجہ حرارت منفی چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے۔ دن بھر یہ درجہ حرارت منفی دس ڈگری سینٹی گریڈ رہتا ہے۔

ہاربین برفانی شاہکاروں سے روشن تر 2

 ہاتھوں سے فنکاری مگر احتیاط کے ساتھبرف کے بلاک کو فنکار اپنی ضرورت کے مطابق بجلی سے چلنے والی آری استعمال کر کے کاٹتے ہیں۔ اس سارے عمل میں انتہائی احتیاط برتی جاتی ہے۔ برف سے شاہکار کی تخلیق کے لیے مختلف اوزاروں کا بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

ہاربین برفانی شاہکاروں سے روشن تر 3

 ایک برفانی شاہکار کی تخلیقمنجمد برف کے بلاک کو کاٹنے اور جوڑنے کے لیے پانی کا استعمال بطور مصالحے یا مورٹر کے طور پر کیا جاتا ہے۔ کسی بھی کریک یا جوڑ یا سوراخ کو بند کرنے کے لیے صرف پانی ہی کی ضرورت ہوتی ہے۔

ہاربین برفانی شاہکاروں سے روشن تر 4

 سہارے ہی سہارےہاربین کے برفانی شاہکاروں کے لیے بارہ ہزار کے قریب ورکرز برف تراشی میں مصروف ہوتے ہیں۔ منتظمین کے مطابق اس فیسٹیول کی تیاری کے لیے ایک نئی چھوٹی سی بستی بسانا پڑتی ہے تا کہ ہزاروں افراد اس میں آباد ہو سکیں۔ ان افراد کا تعلق قریب اور دور کے علاقوں سے ہوتا ہے۔

ہاربین برفانی شاہکاروں سے روشن تر 5

 مناسب آرام کا وقفہبرف میں دن بھر کام کرنے والے ہزاروں افراد کو مناسب اور توانا رکھنے کے لیے آرام و راحت کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ اس مقصد کے لیے پلاسٹک کے خیموں میں گرما گرم خوراک اور چائے کافی کا بند و بست کر کے رکھا جاتا ہے۔ یہ خیمے فیسٹیول کے مقام سے باہر لگائے جاتے ہیں۔

ہاربین برفانی شاہکاروں سے روشن تر 6

 برفانی خامشیہاربین فیسٹیول کی تیار ی کے دوران مہاتما بدھ کے ایک بڑے مجسمے کو چھیڑا نہیں جاتا، رواں برس کا یہ فیسٹیول کسی حد تک خاموش رہے گا کیونکہ کورونا وبا کی وجہ سے بین الاقوامی سیاحوں کی آمد نہ ہونے کے برابر ہو گی۔ امکان ہے کہ زیادہ تر ملکی سیاح ہی اس میلے میں شرکت کریں۔

ہاربین برفانی شاہکاروں سے روشن تر 7

 برف تراشی کی روایتہاربین کا تہوار پہلی مرتبہ سن 1985 میں منعقد کیا گیا تھا۔ تاہم چین میں برف تراشی کی ایک قدیمی روایت بھی موجود ہے۔ برف تراشی کا سترہویں صدی سے تعلق بیان کیا جاتا ہے۔

ہاربین برفانی شاہکاروں سے روشن تر 8

 آگ اور برفاس فیسٹیول میں آگ برساتی ہوئی چینی ڈریگون کے مختلف روپ برف تراشی سے تخلیق کیے جاتے ہیں۔ یہ ڈریگون چینی ثقافت اور تاریخ کا ایک اہم استعارہ ہے۔ اس فیسٹیول کے لیے اسی فٹ بال میدانوں کے برابر کا علاقہ مختص کیا جاتا ہے۔

ہاربین برفانی شاہکاروں سے روشن تر 9

 شبینہ نظارہرات کے وقت برف کے شاہکاروں کو رنگ برنگی روشنیوں سے سجا دیا جاتا ہے۔ اس باعث اس فیسٹیول کا شبینہ منظر ایک جداگانہ روشنیوں سے مزین ہوتا ہے۔ اس مقصد کے لیے ہزراوں لائٹس لگائی جاتی ہیں۔

ہاربین برفانی شاہکاروں سے روشن تر 10

 بلند برفانی شاہکارہاربین کا فیسٹیول بلاشبہ اپنی مثال آپ ہے، اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے۔ اس کے ہر چھوٹے بڑے نمونے کو ایک جداگانہ رنگ اور فنکاری کی قابل تعریف مثال قرار دیا جاتا ہے۔ کئی نمونے پچاس میٹر تک بلند بھی ہوتے ہیں۔

ہاربین برفانی شاہکاروں سے روشن تر 11

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں