deaths-of-celebrities-in-2020-pakistan

سال 2020 وہ شخصیات جو ہم سے جدا ہوگئیں

سال 2020 کئی حوالوں سے دنیا کے لیے اچھا سال ثابت نہیں ہوا، ملک کی نامور اور نہایت معتبر شخصیات اس سال میں ہم سے جدا ہو گئیں۔

نئے سال کے آغاز پر سیاست و سماج، ادب و ثقافت کے میدان کی ان شخصیات کی یاد تازہ کرتے ہیں‌ جو اب ہمارے درمیان موجود نہیں۔اسی سال دنیا بھر میں پھیلی کورونا وائرس کی وبا کے باعث متعدد شخصیات بھھ اس کا نشانہ بنیں

سال 2020 وہ شخصیات جو ہم سے جدا ہوگئیں 1

جسٹس(ر) فخرالدین جی ابراہیم

معروف قانون دان، سابق اٹارنی جنرل اور سابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم 7 جنوری2020کو اس دنیائے فانی سے رخصت ہوئے۔ انتقال کر گئے،وہ بھارتی گجرات کے شہر احمد آباد میں 1928 میں پیدا ہوئے، ان کی عمر 91برس تھی۔

سال 2020 وہ شخصیات جو ہم سے جدا ہوگئیں 2

تحریک انصاف کے بانی رہنما نعیم الحق

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق15فروری 2020کو علالت کے باعث کراچی کے اسپتال میں انتقال کرگئے۔

سال 2020 وہ شخصیات جو ہم سے جدا ہوگئیں 3

سابق میئر کراچی نعمت اللہ خان

کراچی کے سابق میئر اور جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما نعمت اللہ خان 90 برس کی عمر میں25فروری 2020 کو انتقال کرگئے تھے۔ اگست 2001 سے جون 2005 تک کراچی کے میئر رہنے والے نعمت اللہ خان عرصہ دراز سے علیل تھے۔ وہ پیشے کے اعتبار سے وکیل اور الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر بھی رہے۔

سال 2020 وہ شخصیات جو ہم سے جدا ہوگئیں 4

کامیڈین مزاحیہ اداکار امان اللہ

ملک کی شوبز انڈسٹری کا بڑا نام اور کامیڈین لیجنڈ، مزاح کے شہنشاہ اور تھیٹر کے بادشاہ امان اللہ 6مارچ2020 کو70 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے۔ ان کے انتقال پر وزیر اعظم عمران خان اور دیگر شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا۔

سال 2020 وہ شخصیات جو ہم سے جدا ہوگئیں 5

معروف اداکار اطہر شاہ خان جیدی

ممتاز شاعر، ڈرامہ نگار اور معروف فن کار اطہر شاہ خان عرف جیدی ( تمغہ حسن کارکردگی) 10مئی2020 کو دنیائے فانی سے کوچ کرگئے ان کی عمر 77سال تھی۔ اطہر شاہ خان یکم جنوری 1943 کو بھارت کی ریاست رام پور میں پیدا ہوئے تھے۔

سال 2020 وہ شخصیات جو ہم سے جدا ہوگئیں 6

سابق چیئرمین اعلیٰ تعلیمی بورڈ انوار احمد زئی

ماہر تعلیم اور ضیاء الدین تعلیمی بورڈ کے ڈائریکٹر پروفیسر انوار احمد زئی31مئی 2020 کو مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 76سال تھی۔ وہ 5 اگست 1944ء کو بھارتی شہر جے پور میں پیدا ہوئے۔

سال 2020 وہ شخصیات جو ہم سے جدا ہوگئیں 7

اداکارہ صبیحہ خانم

ماضی کی خوبصورت اور معروف اداکارہ صبیحہ خانم13جون2020کو امریکا کے ایک اسپتال میں دوران علاج انتقال کر گئیں، صبیحہ خانم 1935 میں گجرات میں پیدا ہوئیں ان کی عمر 84برس تھی۔

سال 2020 وہ شخصیات جو ہم سے جدا ہوگئیں 8

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز

پاکستان کے مایہ ناز ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 17جون 2020کو خالق حقیقی سے جاملے ان کی عمر 84 برس تھی، طارق عزیز ادیب، شاعر اور سابق رکن قومی اسمبلی بھی تھے، انہوں نے کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔

سال 2020 وہ شخصیات جو ہم سے جدا ہوگئیں 9

عالم دین مفتی محمد نعیم

جامعہ بنوریہ کراچی کے مہتتم اور معروف عالم دین مفتی محمد نعیم20جون 2020 کو انتقال کرگئے، وہ 1958 کو  کراچی میں پیدا ہوئے، ان کی عمر 62سال تھی۔ ان کا آبائی تعلق بھارتی گجرات کے علاقے سورت سے تھا۔

سال 2020 وہ شخصیات جو ہم سے جدا ہوگئیں 10

معروف عالم ِدین علامہ طالب جوہری

معروف عالم ِدین اور ذاکر علامہ طالب جوہری انتقال22جون 2020 کو کراچی کے اسپتال میں خالق حقیقی سے جاملے،  علامہ طالب جوہری 27 اگست 1939ء کو پیدا ہوئے، ان کے والد مشہور عالم دین علامہ مصطفیٰ خاں جوہر تھے۔

سال 2020 وہ شخصیات جو ہم سے جدا ہوگئیں 11

سینئر سیاستدان سید منور حسن

سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن26جون2020کو اس دنیا کو خیرباد کہہ گئے، 5 اگست 1941 کو پیدا  ہونے والے سید منور حسن کا تعلق دہلی کے ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ، متمول اور دینی اقدار کے حامل خاندان سے تھا جس نے  پاکستان کے قیام کے بعد کراچی میں سکونت اختیار کی، ان کی عمر 79برس تھی۔

سال 2020 وہ شخصیات جو ہم سے جدا ہوگئیں 12

پی پی رہنما آیت اللہ درانی

پیپلزپارٹی کوئٹہ کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر آیت اللہ درانی5جولائی کو انتقال کر گئے، ان کی عمر 64 برس تھی۔
وہ گزشتہ چندروز سے کوئٹہ کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

سال 2020 وہ شخصیات جو ہم سے جدا ہوگئیں 13

نامور شاعر پروفیسر عنایت علی خان

مسکراہٹیں بکھیرنے والے معروف شاعر اور استاد پروفیسر عنایت علی خان26جولائی کو خالق حقیقی سے جا ملے۔
مرحوم کی عمر 85 برس تھی اور وہ کئی ماہ سے علیل تھے۔

وہ 1935 میں بھارتی ریاست ٹونک میں پیدا ہوئے تھے، اور نومبر 1948 میں ہجرت کے بعد سندھ کے شہر حیدرآباد میں
سکونت اختیار کی۔

سال 2020 وہ شخصیات جو ہم سے جدا ہوگئیں 14

سینئر سیاستدان سینیٹر حاصل بزنجو

بلوچستان کے سینئر سیاست دان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر میر حاصل خان بزنجو20اگست کو انتقال کر گئے ہیں۔ وہ پھیپٹروں کے سرطان میں مبتلا تھے۔ میر حاصل خان بزنجو 3 فروری 1958 کو بلوچستان کے علاقے نال میں پیدا ہوئے، ان عمر 62سال تھی۔

سال 2020 وہ شخصیات جو ہم سے جدا ہوگئیں 15

معروف مذہبی اسکالر  علامہ ضمیراختر نقوی

معروف مذہبی اسکالر اور نامور خطیب علامہ ضمیر اختر نقوی13ستمبر 2020کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔
علامہ ضمیر اختر نقوی 24 مارچ 1944 کو بھارتی شہر لکھنؤ میں پیدا ہوئے، ان کی عمر 76 برس تھی۔

سال 2020 وہ شخصیات جو ہم سے جدا ہوگئیں 16

معروف اداکار مرزا شاہی

ٹی وی کے معروف مزاحیہ اداکار مرزا شاہی29 ستمبر کو کراچی میں انتقال کرگئے، ان کی عمر 70 سال تھی۔ وہ گزشتہ کئی روز سے سول اسپتال میں زیر علاج تھے۔

سال 2020 وہ شخصیات جو ہم سے جدا ہوگئیں 17

پی پی رہنما راشد حسین ربانی

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد حسین ربانی15اکتوبر کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث کراچی کے مقامی ہسپتال میں انتقال کرگئے۔ ۔ راشد ربانی کی عمر 67 برس تھی۔

سال 2020 وہ شخصیات جو ہم سے جدا ہوگئیں 18

تائیکوانڈو پلیئر ماہم آفتاب

پنجاب کے شہر وہاڑی سے تعلق رکھنے والی تائیکوانڈو پلیئر ماہم آفتاب23اکتوبر کو انتقال کرگئیں، وہ برین ٹیومرکے علاج کے سلسلے میں شوکت خانم اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

26سالہ ماہم آفتاب نے نیشنل و انٹرنیشل سطح پر تائیکوانڈو میں پاکستان کی نمائندگی کی، انہیں “دختر وہاڑی” کے لقب سے بھی پکارا جاتا تھا۔

سال 2020 وہ شخصیات جو ہم سے جدا ہوگئیں 19

پی پی رہنما جام مدد علی

پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے جام مدد علی کرونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد13نومبر کو خالق حقیقی سے جاملے، وہ
سانگھڑ کی نشست پر منتخب ہوئے تھے، ان کی عمر57 برس تھی اور وہ پچھلے کئی روز سے کراچی کے ایک اسپتال میں
زیر علاج تھے۔

سال 2020 وہ شخصیات جو ہم سے جدا ہوگئیں 20

معروف فلم ساز اقبال کاشمیری

پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ڈائریکٹر اور نامور فلم ساز اقبال کاشمیری15نومبر کو انتقال کر گئے، ان کے اہلِ خانہ کے
مطابق انہیں‌ گردوں کا عارضہ لاحق تھا اور وہ گزشتہ ہفتے سے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔اقبال کاشمیری نے 4 بیٹیاں اور 2
بیٹے سوگوار چھوڑے ہیں۔

سال 2020 وہ شخصیات جو ہم سے جدا ہوگئیں 21

علامہ خادم حسین رضوی

تحریک لبیک پاکستان کےسربراہ علامہ خادم حسین رضوی19نومبر کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے، وہ22 جون 1966کو ضلع اٹک میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کی عمر 54برس تھی۔
علامہ خادم حسین رضوی کی وفات پر صدر پاکستان، وزیراعظم، آرمی چیف اور وفاقی وزرا سمیت دیگر حکومتی رہنماؤں نے اظہارِ افسوس کیا ہے۔

سال 2020 وہ شخصیات جو ہم سے جدا ہوگئیں 22

نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر22نومبر کو لندن میں انتقال کر گئیں، ان کی عمر 93 برس
تھی، وزیر اعظم عمران خان نے نواز شریف اور شہباز شریف سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

سال 2020 وہ شخصیات جو ہم سے جدا ہوگئیں 23

پی پی رہنما چوہدری احمد مختار

یپلزپارٹی کے سینئررہنما اور سابق وفاقی وزیرچوہدری احمد مختار25نومبر کو لاہور میں انتقال کرگئے، چوہدری احمد مختار
پیپلز پارٹی میں ذوالفقارعلی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے ساتھ سیاست میں متحرک رہے اور طویل عرصے سے علالت کے باعث
عملی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرچکے تھے۔

سال 2020 وہ شخصیات جو ہم سے جدا ہوگئیں 24

ماہر لسانیات ڈاکٹرغلام علی الانا

لسانیات اور تحقیق پر ایک درجن سے زائد کتابیں تصنییف کرنے والے ماہر لسانیات ڈاکٹرغلام علی الانا29نومبر کو کراچی میں
انتقال کرگئے۔ ڈاکٹرغلام علی الانا1930 میں ضلع سجاول کے گوٹھ تڑخواجہ میں پیدا ہوئے، ان کی عمر 90برس تھی۔

سال 2020 وہ شخصیات جو ہم سے جدا ہوگئیں 25

سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی

سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی2دسمبر کو اسلام آباد کے ایک اسپتال میں خالق حقیقی سے جاملے، ان کی عمر 76 برس
تھی۔ میر ظفر اللہ خان جمالی یکم جنوری 1944 کو بلوچستان کے علاقے روجھان جمالی میں پیدا ہوئے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت ملک تمام اہم شخصیات نے
ان کے انتقال پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

سال 2020 وہ شخصیات جو ہم سے جدا ہوگئیں 26

سابق جج  احتساب عدالت ارشد ملک

نواز شریف کو سزا سنانے والے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کرونا وائرس انفیکشن کے باعث4دسمبر کو اسلام آباد
کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئے۔ انہوں نے سوگواران میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

سال 2020 وہ شخصیات جو ہم سے جدا ہوگئیں 27

بزرگ سیاستدان شیرباز خان مزاری

بلوچستان کے بزرگ سیاست دان اور قومی اسمبلی کے سابق قائد حزب اختلاف سردار شیر باز مزاری5دسمبر کو کراچی ایک
اسپتال میں دوران علاج انتقال کرگئے۔

سال 2020 وہ شخصیات جو ہم سے جدا ہوگئیں 28

شیخ الحدیث مفتی زر ولی خان

جامعہ احسن العلوم کراچی کے مہتمم معروف علمی شخصیت شیخ الحدیث والتفسیر مفتی زر ولی خان7دسمبر کو کراچی کے
ایک اسپتال میں انتقال کرگئے۔وہ 3 ماہ سے شدید علیل تھے، مفتی زر ولی کی عمر 67 برس تھی۔

سال 2020 وہ شخصیات جو ہم سے جدا ہوگئیں 29

تاجر رہنما سراج قاسم تیلی

معروف تاجر رہنما سراج قاسم تیلی8دسمبر کو دل کا دورہ پڑنے سے دبئی میں انتقال کرگئے وہ دبئی میں طبیعت خراب ہونے
پر2روز سے اسپتال میں زیرعلاج تھے، سراج قاسم تیلی7 مئی 1953 کو کراچی میں پیدا ہوئے، ان کی عمر 67برس تھی،
مرحوم کے سوگواران میں اہلیہ، بیٹا اور بیٹی شامل ہیں۔

سال 2020 وہ شخصیات جو ہم سے جدا ہوگئیں 30

سابق کرکٹر شاہد محمود

ایک اننگز میں 10 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان سابق کرکٹر شاہد محمود14دسمبر کو امریکی ریاست
نیوجرسی میں انتقال کر گئے، وہ پہلے پاکستانی بولر تھے جنہوں نے فرسٹ کلاس میچ میں 10 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ
دکھائی، 17مارچ 1939 کو لکھنؤ میں پیدا ہونے والے شاہد محمود کی عمر 81برس تھی۔

سال 2020 وہ شخصیات جو ہم سے جدا ہوگئیں 31

سینئر اداکارہ فردوس بیگم

پاکستان فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فردوس بیگم16دسمبر کو لاہور میں انتقال کرگئیں، دو روز قبل فردوس بیگم کو برین ہیمرج
ہوا تھا، اداکارہ فردوس بیگم 4 اگست 1947 کو لاہور میں پیدا ہوئیں، ان کی عمر 73 سال تھی۔

سال 2020 وہ شخصیات جو ہم سے جدا ہوگئیں 32

سینئر صحافی طارق محمود

پاکستان کے سینئر صحافی طارق محمود اسلام آباد کے اسپتال میں 17 دسمبر کو خالق حقیقی سے جاملے، کورونا وائرس سے
متاثرہ صحافی مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ، اس کے علاوہ وہ کئی ملکی اخبارات اور نشریاتی اداروں سے وابستہ رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں