5 Common Mistakes That Can Damage Your Mobile Battery

کیا موبائل کور بیٹری کو نقصان پہنچا سکتا ہے؟ چارجنگ کے دوران کی جانے والی یہ 5 عام غلطیاں جو آپ کی موبائل کی بیٹری کو خراب کر سکتی ہیں

کیا موبائل کور بیٹری کو نقصان پہنچا سکتا ہے؟ چارجنگ کے دوران کی جانے والی یہ 5 عام غلطیاں جو آپ کی موبائل کی بیٹری کو خراب کر سکتی ہیں 1

آج کل اسمارٹ فون جتنے زیادہ ہوگئے ہیں اتنے ہی اس کے مسائل بھی ہیں۔ لیکن صارفین جس مسئلے کا بار بار ذکر کرتے دکھائی دیتے ہیں وہ ہے موبائل کی بیٹری کا مسئلہ۔ اسمارٹ فونز کی بیٹری چاہے جتنی مرضی طاقتور کیوں نہ ہو، ہماری چند غلطیوں کی وجہ سے بیٹری خراب ہونے لگتی ہے۔ یہ غلطیاں اتنی عام ہیں کہ بعض لوگوں کو تو معلوم ہی نہیں کہ یہ ایک سنگین غلطی ہے، وہ روزانہ کی بنیاد پر اسے دوہرا رہے ہیں، جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ فون کی بیٹری قبل از وقت ہی خراب ہوجاتی ہے۔ آج ہم آپ کو 5 بڑی اور عام سی غلطیوں کے بارے میں بتائیں گے جو ہم اپنا فون چارج کرتے وقت کر جاتے ہیں، اور پھر اس سے موبائل کی بیٹری متاثر ہوتی ہے۔ فون رات بھر چارجنگ کیلئے چھوڑ دیناآفس جانے والے حضرات اور بہت سے طالبعلم رات کو فون چارجنگ پر لگا کر سوجاتے ہیں، تاکہ صبح انہیں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے اور فون چارج ملے لیکن یہ ایک بہت بڑی غلطی ہے۔ فون 100 فیصد چارج ہونے کے بعد بھی چارجنگ پر لگا رہتا ہے جس سے بیٹری گرم ہوجاتی ہے۔ گرم بیٹری جلدی خراب ہوتی ہے اور پھر جب آپ فون استعمال کرتے ہیں تو بیٹری تیزی سے گرتی ہے۔ لہٰذا فون رات کو چارجنگ پر لگا کر نہ سوئیں اور 100 فیصد ہوتے ہی اتار لیں۔

کیا موبائل کور بیٹری کو نقصان پہنچا سکتا ہے؟ چارجنگ کے دوران کی جانے والی یہ 5 عام غلطیاں جو آپ کی موبائل کی بیٹری کو خراب کر سکتی ہیں 2

 کور لگا کر فون چارج کرنایہ بات بہت ہی کم افراد جانتے ہیں کہ موبائل کو کور لگا کر چارج نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ اس سے فون کی بیٹری گرم ہوجاتی ہے اور گرم بیٹری فون کیلئے اچھی نہیں۔ لہٰذا جب بھی فون چارج کریں موبائل کا کور یعنی کیس اتار لیں تاکہ آپ کی بیٹری لائف زیادہ عرصہ چلے اور فون ٹھیک رہے۔

کیا موبائل کور بیٹری کو نقصان پہنچا سکتا ہے؟ چارجنگ کے دوران کی جانے والی یہ 5 عام غلطیاں جو آپ کی موبائل کی بیٹری کو خراب کر سکتی ہیں 3

 بِلا ضرورت فون چارج نہ کریںفون ہرگز اس وقت تک چارج نہ کریں جب تک بیٹری لو کا سائن نہ آئے۔ کیونکہ اگر آپ کے موبائل کی بیٹری 50 یا 40 فیصد ہے اور آپ فون چارج پر لگاتے ہیں تو پھر آپ کے فون کی بیٹری کو اس کی عادت ہوجائے گی اور پھر فون وقت سے پہلے بیٹری لو کا سائن دکھانے لگے گا۔ اسی لئے اگر آپ چاہتے ہیں کہ فون ٹھیک چلے اور بیٹری جلدی لو نہ ہو تو اسے وقت پر چارج کریں۔

کیا موبائل کور بیٹری کو نقصان پہنچا سکتا ہے؟ چارجنگ کے دوران کی جانے والی یہ 5 عام غلطیاں جو آپ کی موبائل کی بیٹری کو خراب کر سکتی ہیں 4

 100٪ چارج ہونے کے بعد بھی فون ساکٹ سے نہ اتارناکچھ لوگ کاموں میں اتنے مصروف ہوجاتے ہیں کہ بھول جاتے ہیں کہ فون چارجنگ پر لگا ہوا ہے، اور ان کا فون 100% تک چارج ہونے کے بعد بھی ساکٹ میں لگا رہتا ہے۔ لہٰذا ایسی لاپرواہی سے گریز کریں اور اپنی بیٹری کو محفوظ بنائیں۔

کیا موبائل کور بیٹری کو نقصان پہنچا سکتا ہے؟ چارجنگ کے دوران کی جانے والی یہ 5 عام غلطیاں جو آپ کی موبائل کی بیٹری کو خراب کر سکتی ہیں 5

 چارجنگ کے دوران فون استعمال کرنایہ انتہائی عام مسئلہ ہے، لوگ چارجنگ پر فون لگا کر استعمال کر رہے ہوتے ہیں جیسا کہ میسجز یا کالز وغیرہ۔ ایسا قطعی نہ کریں، اس سے آپ کے فون کی بیٹری گرم ہوکر کمزور ہوسکتی ہے اور جلدی لو ہوجاتی ہے۔ جس سے فون بار بار چارج کرنا پڑتا ہے۔

کیا موبائل کور بیٹری کو نقصان پہنچا سکتا ہے؟ چارجنگ کے دوران کی جانے والی یہ 5 عام غلطیاں جو آپ کی موبائل کی بیٹری کو خراب کر سکتی ہیں 6

 یہ 5 وہ عام غلطیاں ہیں جو ہم روزانہ کرتے ہیں، ان سے پرہیز کریں اور اپنے فون کی بیٹری بچائیں۔

٭ اس معلومات پر عمل کریں اور اپنی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج کے کمنٹ سیکشن میں لازمی کریں۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں