visited various places

مشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر (ر) محمد علی اعجاز کے ہمراہ صدیق آباد سمیت شہر کے مختلف مقامات کا دورہ

ڈیرہ غازیخان (ساؤتھ پنجاب بیورو چیف)کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر (ر) محمد علی اعجاز کے ہمراہ صدیق آباد سمیت شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے سیوریج، صفائی اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا. متعلقہ افسران نے بریفنگ دی. کمشنر نے صدیق آباد ڈسپوزل کے معائنہ کے دوران آبادی کے سیوریج مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکموں سے سفارشات طلب کیں. انہوں نے صدیق آباد کے مختلف علاقوں کا معائنہ کرتے ہوئے اہل علاقہ سے ملاقات کی اور مسائل دریافت کرنے کے ساتھ حل کیلئے تجاویز بھی سنیں. کمشنرنے بلاک ڈبلیو، ایکس اور شہر کے دیگر علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے سیوریج پائپ لائن بیٹھ جانے، سیوریج مسائل، صفائی اور دیگر معاملات پر متعلقہ افسران کو موقع پر بلایا. سیوریج لائن کی تبدیلی، مین ہولز کی تعمیر او ردیگر اقدامات کے بارے میں احکامات جاری کیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں