لیگی کارکن رحیم خان کی طرف سے ٹی پارٹی کا اہتمام 1

لیگی کارکن رحیم خان کی طرف سے ٹی پارٹی کا اہتمام

بہاولنگر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) لیگی کارکن رحیم خان نے اپنا نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن سوشل میڈیا ٹیم سٹی بہاولنگر کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کی خوشی میں ٹی پارٹی کا اہتمام کیا۔ جس میں ڈویژنل صدر چوہدری محمّد رضوان ارشد ایڈوکیٹ اور ضلعی صدر محمّد مزمّل عبّاس بھٹی اور PP-239 بہاولنگر کے نائب صدر محمّد شہزاد بھٹی کے علاوہ نعیم جاوید کھوکھر، ماجد بھٹی، کاشف اسحاق، چوہدری احسان باری اور صوفی احمد کے علاوہ دیگر سٹی کے عہدیداران نے ٹی پارٹی میں شرکت کی۔ جس میں پارٹی کو وارڈز کی سطح پر منظم و فعال بنانے کے سلسلہ میں مشاورت کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں