suspects arrested, weapons recovered

پولیس کو جرائم پیشہ افراد کی کھوج، ایک ہی رات میں 50 چھاپے، 97 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

 لاہور پولیس جرائم پیشہ افراد کی کھوج میں لگ گئی۔ شہر کے مختلف مقامات پر یکے بعد دیگرے 50 سے زائد چھاپے مارے گئے۔ پولیس نے 97 سے زائد افراد کو گرفتار بھی کر لیا۔

پولیس نے کس علاقے میں کتنے چھاپے مارے؟ لاہور نیوز نے تفصیل حاصل کر لی۔ کتنے ملزموں کو گرفتار کیا؟ تیزخبر نیوز تمام نام منظر عام پر لے آیا۔ 

تفصیل کے مطابق گوالمنڈی کے علاقے میں 5 چھاپے مارے گئے۔ گوالمنڈی سے طیب جہانگیر، پرویز خان، شاہ فہد، مراد علی شاہ کو گرفتار کیا گیا۔ نولکھا کے علاقے میں 9 چھاپے مارے گئے۔ نولکھا سے ہارون اعجاز، خرم عرفان، شہریار، سفیان کو گرفتار کیا گیا۔ نولکھا کے علاقے سے زاہد اقبال، محمد الطاف، عمر، راشد کو گرفتار کیا گیا۔ شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں 2 جبکہ شاہدہ میں ایک چھاپہ مارا گیا۔ شاہدرہ ٹاؤن سے بلال، فراز جبکہ شاہدرہ سے وسیم اقبال کو گرفتار کیا گیا۔ داتا دربار کے علاقے میں 6 چھاپے مارے گئے۔ داتا دربار سے راشد بٹ، احمد، شاہد بٹ کو گرفتار کیا گیا۔ داتا دربار کے علاقے سے ایاز محمود، فرحان ولد محمد سعید کو گرفتار کیا گیا۔ داتا دربار کے ہی علاقے سے فرحان ولد محمد امین کو بھی گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے شفیق آباد کے علاقے میں 3 چھاپے مارے۔ شفیق آباد سے عمر بٹ، طارق اور ظفر کو گرفتار کیا گیا۔ ٹبی سٹی کے علاقے میں 5 چھاپے مارے گئے۔ ٹبی سٹی سے نوید، ناصر، عثمان، راحیل اور علی کو گرفتار کیا گیا۔ لٹن روڈ کے علاقے میں پولیس نے 4 چھاپے مارے۔ لٹن روڈ سے عبدالرحمان، حمزہ، اظہر، بلاول کو گرفتار کیا گیا۔ گجر پورہ کے علاقے میں بھی پولیس نے 4 چھاپے مارے۔ گجر پورہ سے یوسف، لیاقت، امتیاز اور احسان کو گرفتار کیا گیا۔ چوہنگ کے علاقے میں پولیس نے 3 چھاپے مارے۔ چوہنگ سے محمد جاوید، شہزاد اور طاہر کو گرفتار کیا گیا۔ رائیونڈ کے علاقے میں بھی پولیس نے 5 چھاپے مارے۔ رائیونڈ سے زمان، اظہر اور ظفر کو گرفتار کیا گیا۔ شالیمار کے ایک علاقے میں ایک چھاپہ مارا گیا، حسین کو گرفتار کیا گیا۔ رائیونڈ سے محمد منشا اور اورنگزیب کو گرفتار کیا گیا۔ مانگا منڈی کے علاقے میں پولیس نے 3 چھاپے مارے۔ مانگا منڈی سے رانا غفار، مہران اور جہانگیر کو گرفتار کیا گیا۔

گرین ٹاؤن کے علاقے میں 2 چھاپے مارے گئے۔ گرین ٹاؤن سے حسنین اور عبدالرحمان کو گرفتار کیا گیا۔ نشتر کالونی اور کوٹ لکھپت کے علاقوں میں ایک، ایک چھاپہ مارا گیا۔ نشتر کالونی سے محمد صدیق جبکہ کوٹ لکھپت سے محمد عمران کو پکڑا گیا۔ سمن آباد کے علاقے میں پولیس نے 4 چھاپے مارے۔ سمن آباد سے عمر، وقاص، اقبال اور عمران کو گرفتار کیا گیا۔ ساندہ میں 2 چھاپے مارے گئے۔ ساندہ سے ضیاالدین، منیر کو گرفتار کیا گیا۔ نواں کوٹ میں پولیس نے 5 چھاپے مارے۔ نواں کوٹ سے محمد عامر، شعیب، خالد، عباس، نادر کو گرفتار کیا گیا۔ مناواں کے علاقے میں پولیس نے 2 چھاپے مارے۔ مناواں سے شاہد انور اور وقاص اشرف کو گرفتار کیا گیا۔ باٹا پور کے علاقے میں پولیس نے 5 چھاپے مارے۔ باٹا پور سے شمس، ہارون، نور، خالد اور بلال کو گرفتار کیا گیا۔ ہربنس پورہ میں ایک چھاپہ مارا گیا اور مشہود کو گرفتار کیا گیا۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن عبدالغفار قیصرانی نے کہا کہ چھاپوں میں 97 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 40 مقدمے درج کئے گئے۔ گرفتار ملزمان سے 3 کلاشنکوف، 29 رائفلیں، پسٹل، سینکڑوں گولیاں و کارتوس برآمد کر لی گئی ہیں۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔ سنگین جرائم میں ملوث ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔ پرانی دشمنیاں رکھنے والوں کو بھی ایک سکیورٹی گارڈ رکھنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں