sewerage for the last 25 years

ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقہ موضع کوٹلہ سکھانی بستی یارو والا پچھلے 25 سال سےسیوریج اور سولنگ سے محروم ہے سوریج کاپانی گھروں میں داخل ڈینگی کا خطرہ سر پر منڈلانے لگا

ڈیرہ غازی خان ساؤتھ پنجاب بیورو چیف محمد اختر بھٹی ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقہ موضع کوٹلہ سکھانی بستی یارو والا پچھلے 25 سال سےسیوریج اور سولنگ سے محروم ہے سوریج کاپانی گھروں میں داخل ڈینگی کا خطرہ سر پر منڈلانے لگا جلدی امراض پھیلنے لگی گندے پانی کی بو سے سانس لینا دشوار تبدیلی سرکار کے نمائندے صرف سیلفی لینے تک محدود ہےوزیر اعلی عثمان بزدار نوٹس لیں تفصیلات کے ڈیرہ غازی خان سے چند کلومیٹر مشرق میں موضع کوٹلاسکھانی بستی یارو والا جہاں کی آبادی ہزاروں افراد پر مشتمل ہے اس علاقے میں ہفتے میں صرف تین دن بجلی آتی ہے علاقے والوں کا کہنا ہے کہ جب بارش ہوتی ہے تو پانی گھروں میں داخل ہو جاتا ہے سیوریج کا پانی جمع ہونے سے سانس لینا دشوار ہے اور ڈینگی کا خطرہ ہے جلدی بیماریاں جنم لے سکتی ہیں علاقے والوں کا مزید کہنا جب ووٹ لینے کی باری آتی ہے ایم این اے ایم پی اے کونسلر ووٹ لینے کے لیے سب آ جاتے ہیں اس کے بعد پھروہی وعدے تبدیلی سرکار کے نمائندے سلفیوں بنانے میں مصروف ہیں وزیراعلیٰ پنجاب نوٹس لیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں