Police check post

پولیس چیک پوسٹ سخی سرور کی غیر ملکی سامان کی سمگلنگ کے خلاف کاروائی

ڈیرہ غازی خان ساؤتھ پنجاب بیورو چیف محمد اختر بھٹی پولیس چیک پوسٹ سخی سرور کی غیر ملکی سامان کی سمگلنگ کے خلاف کاروائی، غیر ملکی سامان چھالیاں، صابن اور کپڑے کی بھاری مقدار میں سمگلنگ ناکام تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سخی سرور نے انچارج چیک پوسٹ سخی سرور کے ہمراہ دوران چیکنگ کاروائی کر کے غیر ملکی سامان چھالیاں، صابن، برنولہ اور کپڑے برآمد کر لئے جو کوئٹہ سے ملتان سمگل کئے جا رہے تھے کہ دوران چیکنگ پوسٹ سخی سرور قبضہ میں لے لیا۔ اس موقع پر انچارج چیک پوسٹ سخی سرور کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سامان کی سمگلنگ کو ناکام بنانے کے لئے ہم پوری جدوجہد کیے ہوئے ہیں۔

پولیس چیک پوسٹ سخی سرور کی غیر ملکی سامان کی سمگلنگ کے خلاف کاروائی 1

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں