organizational visit to NA-96 and PP-88

حکیم محمد ایوب قریشی ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن ضلع میانوالی نے این۔اے 96 اور پی۔پی 88 پپلاں کا تنظیمی دورہ کیا

میانوالی: ( نمائندہ تیزخبر نیوز)  حکیم محمد ایوب قریشی ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن ضلع میانوالی نے این اے 96 اور پی پی 88 پپلاں کا تنظیمی دورہ کیا

اس موقع پر ان کے ہمراہ تحصیل جنرل سیکرٹری پپلاں چوہدری ساجد محمود جٹ، ضلعی میڈیا انچارج ملک امیر زمان چھبورا، ایم۔سی کندیاں کے صدر ملک سردار محبوب کندی، ٹاؤن ہرنولی کے صدر محمد فاروق انصاری، ٹاؤن ہرنولی کے جنرل سیکرٹری رانا محمد شاھین، مسلم لیگ کے ساتھی محمد اختر چوھان اور سید محسن شاہ بھی ہمراہ تھے،
کندیاں میں ملک عبدالرحمن چھبورا کے بہنوئی اور ملک مجیب الرحمٰن چھبورا کے سسر کے چہلم میں شرکت کی اور انکے رشتے داروں و احباب سے تعزیت کی، ملک شاہ زمان چھبورا کے دادا اور ملک نورزمان چھبورا کے والد کی وفات پر ان کی رہائش گاہ ڈیرہ عادل چھبورا نزد محلہ لنگرے خیل کندیاں پر جا کر فاتحہ خوانی کی اس موقع پر ان کے بھائی عزیز واقارب سے اظہارِ افسوس کیا، ملک عبدالغفور وٹو کی وفات پر اظہارِ افسوس کے لیے ان کی رہائش گاہ محلہ وٹواں والا کندیاں جا کر ان کے بیٹوں عزیز و اقارب سے فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کی سماجی و سیاسی خدمات کو سراہا، پاکستان مسلم لیگ ن پی۔پی 88 کے سینئر نائب صدر شفیع آللہ فاروقی مین بازار کندیاں کی ہمشیرہ کی وفات پر ان سے اظہارِ افسوس کیا۔
ڈھنگانہ دوآبہ تحصیل پپلاں ملک غلام دستگیر ڈرہال مسقط والےاور ملک محمد ڈرہال کی پھوپھی ملک ریاض ڈرھال کی والدہ اور ملک حیات ڈرہال کی ہمشیرہ کی وفات پر ان کی رھائش گاہ ڈرھال ھاؤس جا کر فاتحہ خوانی کی اور ان کے عزیزواقارب سے اظہارِ افسوس کیا۔
دوآبہ میں دوستوں سے اجتماعی ملاقات کی، پپلاں شہر میں تحصیل صدر پپلاں رانا نعیم ادریس کی رہائش گاہ پر ایک مشاورتی اجلاس میں شرکت کی کثیر تعداد ساتھیوں نے آئندہ بلدیاتی و جنرل الیکشن میں امیدواروں کی آمد اور بھرپور شرکتِ کو تحصیل پپلاں کے لیے نئی بہار سے تشبیہ دیا، حکیم محمد ایوب قریشی نے پی۔پی 88 کے صدر ملک اصغر ممتاز بھمب سے تمام ساتھیوں کے ہمراہ ایک نجی ہوٹل میں ملاقات کی اور آئندے کے لائحہ عمل پر تبادلے خیال کیا، حافظ والا پپلاں میں رانا محمد منیر کی رھائش گاہ پر تنظیمی ساتھیوں سے ملاقات کی، چک 5-6 ایم۔ایل میں نمبردار چوہدری محمد طارق جٹ کے نئے کارخانے کا وزٹ کیا اور مبارکباد دی بعدازں جٹ ھاؤس جا کر نمبردار چوہدری محمد طارق جٹ کی طرف سے دی گئی پر تکلف چائے کی دعوت میں شرکت کی اور محتلف چکوک سے آئے ہوئے دوست و احباب سے آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر گفتگو کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ تحصیل پپلاں کے تمام 54 چکوک بشمول یونین کونسلز، ہرنولی کندیاں پپلاں میں رابطے مکمل ہو چکے ہیں اور جلد ایک بھرپور کنونشن بلایا جائے گا اس کی تمام ذمےدار اور رابطوں کو مزید مؤثر اور مضبوط کرنے کے لیے نمبردار چوہدری محمد طارق جٹ کو انچارج مقرر کیا گیا اور تمام سرگرمیوں کا مرکز “جٹ ھاؤس” کو بنایا گیا ہے تاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے اور قائدین پاکستان مسلم لیگ ن کے گمنام جانثاروں کی روشنی سے پاکستان مسلم لیگ ن کو جگمگایا جا سکے،
ملک امیر زمان چھبورا نے رات کو اپنی رہائش گاہ چھبورا ھاؤس پر ایک شاندار عشائیہ دیا جس میں کندیاں کے عزیزواقارب نے بھی شرکت کی، حکیم محمد ایوب قریشی نے تحصیل پپلاں کے تمام ساتھیوں کی خدمات کو سراہا اور بالخصوص ملک امیر زمان چھبورا کی سوشل میڈیا پر پورے پاکستان دوسرے ممالک میں شاندار کارکردگی، ساتھیوں سے بھرپور رابطے مضبوط رکھنے اور پاکستان مسلم لیگ ن کے لیے اعلیٰ خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔

حکیم محمد ایوب قریشی ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن ضلع میانوالی نے این۔اے 96 اور پی۔پی 88 پپلاں کا تنظیمی دورہ کیا 1
حکیم محمد ایوب قریشی ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن ضلع میانوالی نے این۔اے 96 اور پی۔پی 88 پپلاں کا تنظیمی دورہ کیا 2
حکیم محمد ایوب قریشی ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن ضلع میانوالی نے این۔اے 96 اور پی۔پی 88 پپلاں کا تنظیمی دورہ کیا 3
حکیم محمد ایوب قریشی ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن ضلع میانوالی نے این۔اے 96 اور پی۔پی 88 پپلاں کا تنظیمی دورہ کیا 4
حکیم محمد ایوب قریشی ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن ضلع میانوالی نے این۔اے 96 اور پی۔پی 88 پپلاں کا تنظیمی دورہ کیا 5

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں