Notification issued

نعام وحید خان ڈپٹی کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری سے آر پی او شیخوپورہ تعینات

شیخوپورہ: (نمائند ہ تیزخبر نیوز ) انعام وحید خان ڈپٹی کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری سے آر پی او شیخوپورہ تعینات۔ 7 ڈی آئی جیز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری۔ ڈی آئی جی انویسٹیگیشن لاہور شہزاہ سلطان کو کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج لاہور تعینات کردیا گیا ۔ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ ٹرانسپورٹ پنجاب شارق جمال کو ڈی آئی جی انویسٹیگیشن لاہور تعینات کردیا گیا۔ تعیناتی کے منتظر احمد ارسلان ملک کو ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ ٹرانسپورٹ پنجاب تعینات کر دیا گیا سی پی او ملتان محمد حسن رضا خان کو ڈی آئی جی سیکورٹی ڈویژن لاہور تعینات کردیا گیا ۔ڈی آئی جی سیکورٹی ڈویژن لاہور محبوب راشد میاں کو سی پی او ملتان تعینات کر دیا گیا۔ آر پی او شیخوپورہ شاہد جاوید کو ڈی آئی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سی پی او پنجاب تعینات کر دیا گیا۔ نوٹیفیکیشن جاری

Image may contain: 1 person, sunglasses

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں