میاں چنوں تحصیل میاں چنوں میں نان سٹاپ ڈکیتی کی وارداتیں جاری، 1

میاں چنوں تحصیل میاں چنوں میں نان سٹاپ ڈکیتی کی وارداتیں جاری،

میاں چنوں (نمائندہ تیزخبر نیوزسعید احمد بھٹی) تحصیل میاں چنوں میں نان سٹاپ ڈکیتی کی وارداتیں جاری،گزشتہ روز تین وارداتیں ہوئی،ڈاکوؤں کی فائرنگ اور خنجر کے وار سے دو راہگیر زخمی،تفصیلات کے مطابق میاں چنوں شہر اور گردونواح میں نان سٹاپ ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے،تھانہ صدر کی حدو د گاؤں 134سولہ ایل کے قریب تین مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے 108پندرہ ایل کے رہائشی محمد ریاض کو گن پوائنٹ پر روک کر ڈکیتی کی واردات کرنے کی کوشش کی تو مذاحمت پر ڈاکوؤں نے خنجر کے وار سے شدید زخمی کردیا اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے،دوسری واردات میں تھانہ تلمبہ کی حدود پل گھراٹ کے قریب ڈاکوؤں نے ناکہ لگارہا تھا اسی دوران گزرنے والے راہگیر افتخا ر کو لوٹنے کی کوشش کی اور مذاحمت پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا،دونوں زخمیوں کو ریسکیو1122نے پہلے ٹی ایچ کیو شفٹ کردیا بعدازاں حالت نازک ہونے پر نشتر ریفر کردیا گیا،گاؤں 21ایٹ آر میں 4مسلح ملزمان نے محمد رفیق ولد رحمت علی کے گھر گھس کر گن پوائنٹ پر اہل خانہ سے اڑھائی تولے طلائی زیورات اور 64ہزار کی نقدی چھین لی جسکی درخواست تھانہ تلمبہ میں دے دی گئی۔

میاں چنوں تحصیل میاں چنوں میں نان سٹاپ ڈکیتی کی وارداتیں جاری، 2

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں