In Patoki Jambar, a heartless father threw his five children into the Jambar BS Link canal

پتوکی جمبر میں سنگدل باپ نے اپنے پانچ بچوں کو جمبر بی ایس لنک نہر میں پھینک دیا

 پتوکی :(بیوروچیف تیز خبر نیوزپتوکی محمد نوید بھٹی )   پتوکی جمبر میں سنگدل باپ نے اپنے  پانچ بچوں کو جمبر  بی ایس لنک نہر  میں پھینک دیا امدادی ٹیمیں اطلاع ملتے ہی  موقع پر پہنچ گئیں  امدادی ٹیموں نے دو بچوں کی ڈیڈ باڈیز کو نکال مزید تین کی تلاش جاری پولیس نے ملزم باپ کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقہ الا آباد کے رہائشی ابراھیم کا گزشتہ روز اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑا ہوا جس پر ظالم باپ نے اپنے پانچ کم عمر بچوں محمد احمد 2 سال ،نقاشہ 6 سال ،نادیہ دس سال ،زین آٹھ سال ،نفیسہ 4 سال کو پتوکی کے علاقہ جمبر لنک نہر میں پهینک دیا اطلاع ملتے ہی،ڈی پی او قصورعمران کشور،ڈی ایس پی پتوکی محمد اکرام خان پولیس کی بھاری نفری اور  امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ریسکیو  ٹیموں نے آپریشن کرکے دو بچوں کی ڈیڈ باڈی  کو نکال لیا گیا جبکہ ریسکیو کی جانب سے باقی تین  بچوں کی تلاش کا آپریشن جاری ہے  پولیس نے سنگدل باپ کو  گرفتارکرلیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں