حبیب بینک لمیٹڈ کی سٹاف یونین ورکرز فرنٹ آف پاکستان کا 48واں یوم تاسیس حبیب بینک مال برانچ نیلا گمبد لاہور میں شاندار روایتی انداز سے منایا گیا 1

حبیب بینک لمیٹڈ کی سٹاف یونین ورکرز فرنٹ آف پاکستان کا 48واں یوم تاسیس حبیب بینک مال برانچ نیلا گمبد لاہور میں شاندار روایتی انداز سے منایا گیا

لاہور: (رانا طارق جاوید، بیورچیف تیزخبر نیوز ) حبیب بینک لمیٹڈ کی سٹاف یونین ورکرز فرنٹ آف پاکستان کا 48واں یوم تاسیس حبیب بینک مال برانچ نیلا گمبد لاہور میں شاندار روایتی انداز سے منایا گیا۔ اس پر وقار تقریب میں شرکت کے لئے کراچی سے خصوصی طور پر آئے ہوئے CBA سٹاف یونین ورکرز فرنٹ آف پاکستان کے صدر حاجی یعقوب صاحب نے شرکت کی جبکہ ملتان سے آئے ہوئے پنجاب کے کورڈینٹر اور سنیئر نائب صدر سید منتظر مہندی نے محفل میں شرکت کرکے شان بڑھائی۔ ملک اللہ یار چیئرمین CBA سٹاف یونین نے قائدین کی میزبانی کے فرائض انجام دیتے ہوئے والہانہ استقبال کیا۔ حبیب بینک کے سٹاف نے کثیر تعداد جن میں امجد ورک، محمد امین، سعید بخاری، ارشد رفاحی، محمد اظہر و دیگر نے اس تقریب میں ذوق و شوق سے شرکت کی۔ جبکہ پاکستان میڈیا رائٹرز کلب کے بانی چیئرمین افتخار خان اور UBL سٹاف یونین ارکان نے بھی اس تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا اور پر تکلف ہائی ٹی سے مہمانان گرامی کی توضع کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں