gave lectures on smog and fog

انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ ڈیرہ غازی خان عامر محمود اے ایس آئی نے سموگ اور دھند کے حوالے سے ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات پرلیکچرز دیئے

ڈیرہ غازیخان ( ساؤتھ پنجاب بیورو چیف محمد اختر بھٹی)ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول شاہد حنیف اور ایس ایس پی پٹرولنگ ڈیر ہ غازیخان ریجن سید بہار احمد شاہ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ ڈیرہ غازی خان عامر محمود اے ایس آئی نے سموگ اور دھند کے حوالے سے ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات پرلیکچرز دیئے، آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے اور سست رفتار گاڑیوں پر ریفلیکٹرز بھی لگائے. موبائل ایجوکیشن یونٹ نے ریجن بھر میں روڈ سیفٹی، حادثات سے بچاؤ، کورونا وائرس،سموگ،دھند کے حوالے سے ڈرائیورز اور عوام الناس کو لیکچرزدیئے انہوں نے کہا کہ زیادہ تر حادثات کا سبب غفلت، لاپرواہی، لاعلمی اور جلد بازی ہے 18سال سے کم عمر کے جوان ڈرائیونگ کے اہل نہیں ہیں انہوں نے کہاکہ ہیلمٹ کا استعمال سر کی چوٹ سے ہونیوالی اموات کو روکتا ہے انہوں نے کہاکہ تیز رفتاری خطرناک ہے جس میں کسی کی جان بھی جاسکتی ہے انہوں نے کہاکہ زندگی ایسی نعمت ہے جو ایک بار ملتی ہے اسے حادثات کی نذر نہ کریں. سموگ اور دھند کے حوالے سے مہم
5
کے دوران انچارج عامر محمود نے ڈرائیورز اور عوام الناس کو لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ دوران سفر ماسک کا استعمال کریں اور اپنے ہاتھوں کو ہینڈ سینیٹائزر سے بار بار دھوئیں انہوں نے کہا کہ دوران سفر فوگ لائٹ/پیپر کا استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے. دوران سفر گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھیں سڑک پر کسی صورت گاڑی کھڑی نہ کریں سموگ اور دھند کی صورت میں اوورٹیکنگ اور تیز رفتاری سے گریز کریں اور اپنی گاڑی کی ونڈ سکرین کو بار بار صاف کرتے رہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں