Saif Khokhar, Waheed Gul, Rana Mubashir's front man in anti-corruption case

سیف کھوکھر، وحید گل، رانا مبشر کے فرنٹ مین اینٹی کرپشن کے کٹہرے میں آگئے

سیف الملوک کھوکھر کے بعد مزید لیگی ر ہنما اینٹی کرپشن کے کٹہرے میں آگئے، قبضہ مافیا کیخلاف 4 نئے ریفرنس ڈی جی اینٹی کرپشن کو ارسال کر دیئے گئے، جس میں سیف الملوک کھوکھر کے بعد مزید لیگی رہنما اینٹی کرپشن کے کٹہرے میں آگئے ہیں۔وحید گل ،رانا مبشر ، سیف کھوکھر کے فرنٹ مینوں پر 4مقدمات دج کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض کی جانب سے قبضہ مافیا کیخلاف چار نئے ریفرنس ڈی جی اینٹی کرپشن کو بجھوا دیئے ہیں۔جس میں ڈپٹی کمشنر نے قبضہ اور سرکاری فیسوں کی مد میں سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کیخلاف مقدمات کی درخواست کی تھی۔ متن کے مطابق لیگی ایم این اے رانا مبشر احمد کا فرنٹ مین محمد بوٹا 65کنال کی سرکاری زمین پر قابض ہے۔ ملزم محمد بوٹا 21 لاکھ 61ہزار سے زائد سرکاری تاوان کا نادہندہ بھی ہے۔ وحید گل ، رانا مبشر، سیف کھوکھر سرکاری املاک پر قبضہ کرتے رہے ہیں، ملزموں نے فرنٹ مینوں کے ذریعے خزانے کو اربوں روپے کانقصان پہنچایا۔جس پر ڈی جی اینٹی کرپشن نے سیف الملوک کھوکھر، وحید گل ،رانا مبشر ، سیف کھوکھر کے فرنٹ مینوں پر 4مقدمات دج کر کے ملزمان کی گرفتار ی کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں