Election of Lahore Bar Association

شہرکی خبریں لاہور بار الیکشن، عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی اُمیدوار ملک سرود نے میدان مار لیا

لاہور : (  رانا طارق جاوید،بیوروچیف تیزخبر نیوز) لاہور بار ایسوسی ایشن کا الیکشن عاصمہ جہانگیر گروپ کے نام ہو گیا۔ ملک سرود لاہور بار کے نئے صدر منتخب ہو گئے۔ کانٹے دار مقابلے کے بعد 41 ووٹوں کی برتری سے کامیاب قرار۔ حامد خان گروپ کے رائو سمیع 2503 ووٹ لے سکے۔

سینئر نائب صدر کی سیٹ پر رانا شاہد 2410 ووٹ لے کر کامیاب۔ ایم ایچ شاہین 2201 ووٹ لے کر نائب صدر منتخب ہو گئے۔

جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر احمد سعد خان 2894 ووٹ لے کر فاتح قرار۔ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر میاں فرحت 2546 ووٹ لے کر کامیاب۔ رانا اکمل خان فنانس سیکرٹری منتخب ہو گئے۔

قبل ازیں لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں پولنگ کا وقت ٹھیک پانچ بجے ختم ہو گیا۔ وقت نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ تاہم قطار میں لگے ہوئے ووٹروں کو ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت دی گئی۔ چیئرمیں الیکشن بورڈ نے باضابطہ طور پر اعلان کیا تھا کہ پولنگ کو وقت نہیں بڑھایا گیا۔

مجموعی طور پر 10ہزار سے زائد رجسٹرڈ ووٹروں نے ووٹ کاسٹ کیا۔ سب سے سخت مقابلہ صدارتی اُمیدوار کے لیے ہوا جس میں عاصمہ جہانگیر گروپ کے ملک سرود اور حامد خان گروپ کے اُمیدوار رائو سمیع شامل تھے۔

الیکشن بائیومیٹرک سسٹم کے تحت ہوئے، اس لیے نتائج کے لیے زیادہ دیر انتظار نہیں کرنا پڑا۔ اور ووٹنگ ختم ہونے کے کچھ ہی دیر بعد نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔

انتخابات کے دوران وکلا کی بڑی تعداد نعرے بازی کرتی رہی اور جیت کے بعد وکلا نے خوب جشن منایا اور ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔

لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں خواتین وکلاء بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں۔ خواتین وکلاء نے اپنے انداز میں انٹری دی۔ اپنے اپنے امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کیا اور پولنگ بوتھ کے باہر سیلفیاں بھی بنائیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں