بانی چیئرمین افتخار خان کی سربراہی میں پاکستان میڈیا رائٹرز کلب کے وفد کی گورنر پنجاب چودھری سرور سے گورنر ہاؤس میں ملاقات 1

بانی چیئرمین افتخار خان کی سربراہی میں پاکستان میڈیا رائٹرز کلب کے وفد کی گورنر پنجاب چودھری سرور سے گورنر ہاؤس میں ملاقات

لاہور : ( رانا طارق جاوید ،بیوروچیف تیزخبر نیوز) بانی چیئرمین افتخار خان کی سربراہی میں پاکستان میڈیا رائٹرز کلب کے وفد کی گورنر پنجاب چودھری سرور سے گورنر ہاؤس میں ملاقات۔سیاسی و صحافتی امور جسمیت کئی اہم موضوعات پر سیر حاصل مکالمہ ہوا۔یہ ملاقات اس لیے بھی اہم تھی کہ اس میں میڈیا کلب کے ممبران نے گورنر صاحب کو میڈیا کی پریشان کن صورت حال سے بھی آگاہ کیا اور حکومتی کے بارے عوامی تحفظات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

گورنر کے بقول پنجاب حکومت وفاق سے مل کر پنجاب کی ترقی کے لیے کوشاں ہے،موجودہ بحران کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومت عوام دوست پالیسیاں متعارف کروا رہی ہے۔مافیا سے نمٹنے کے لیے میڈیا نمائندگان حکومت کا ساتھ دیں اور حقیقی رپورٹنگ سے پاکستان کا مثبت امیج پیش کریں۔

گورنر نے پاکستان میڈیا رائٹرز کلب کے وفد کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ان کی دعوت پر گورنر ہاؤس آئے اور ملک کی ترقی کے لیے مل بیٹھ کر بات کی۔

ملاقات میں افتخار خان، ندیم نظر،شعیب مرزا،عقیل انجم اعوان،طاہر درانی،ظفر اقبال،ملک وہاب، آغر ندیم سحر، مہر اشتیاق احمد، ڈاکٹر تنویر سرور، ڈاکٹر امین رضا مغل، نجف علی شاہ، عمر افتخار خان اور محمد عمار خان سمیت کئی اہم صحافی شریک تھے۔

ملاقات کے بعد پرتکلف ہائی ٹی کا اہتمام بھی کیا گیا جس پر پاکستان میڈیا رائٹرز کلب کے ممبران نے گورنر پنجاب کے شکر گزار ہیں۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں