Check post Ghazighat operation

چیک پوسٹ غازیگھاٹ کی کاروائی، چرس سمگلرز سگے بھائی گرفتار

ڈیرہ غازیخان ساؤتھ پنجاب بیورو چیف چیک پوسٹ غازیگھاٹ کی کاروائی، چرس سمگلرز سگے بھائی گرفتار۔72 کلو چرس برآمد مقدمہ درج۔ جبکہ ایک اور کاروائی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولیاں برآمد تفصیلات کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ انچارج چیک پوسٹ غازیگھاٹ محمد ذیشان SI معہ پولیس تھانہ دراہمہ چیکنگ کے سلسلے میں پل غازیگھاٹ موجود تھے کہ ایک ٹرک نمبری NAC-755 کو چیک کیا تو چرس سمگلرز جو کہ دونوں سگے بھائی ہیں ٹرک کے خفیہ خانوں میں چرس چھپا کر سمگلنگ کی غرض سے لیکر جا رہے تھے جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مسمی گل داد ولد عقل شاہ سکنہ سنجاوی ضلع زیارت اور اس کا بھائی سخی جان ولد عقل شاہ سکنہ سنجاوی ضلع زیارت کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 72 کلو چرس برآمد کر لی اور ملزمان نے بتایا کہ ہم ضلع میختر صوبہ بلوچستان سے چرس خرید کر ضلع مظفر گڑھ پنجاب میں مختلف لوگوں کو سپلائی کرتے ہیں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور پہلے بھی چرس سمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے جا چکے ہیں جن میں گل داد ولد عقل شاہ مقدمہ نمبر 295/15 تھانہ صدر ڈیرہ غازیخان میں چالان ہو چکا ہے اور جیل سے رہا ہونے کے بعد دوبارہ چرس سمگل کرتے ہوئے گرفتار ہو گئے ہیں جبکہ اسی طرح تھانہ دراہمہ پولیس نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ بھر پور کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولیاں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا۔ ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے کہا کہ یہ ڈی ایس پی سرکل صدر ناصر علی ثاقب ،ایس ایچ او تھانہ دراہمہ عرفان افتخار اور انچارج چیک پوسٹ پل غازیگھاٹ محمد ذیشان SI کی بہترین کاوش سے عادی سمگلرز قانون کی گرفت میں ہیں۔ ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے مزید بتلایا کہ گرفتار کئے گئے ملزمان کے خلاف تھانہ دراہمہ میں مقدمہ نمبر۔470/20 درج کر دیا ہے اور ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات سمگلرز کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے اور سماج دشمن عناصر کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا جا رہا ہے۔

چیک پوسٹ غازیگھاٹ کی کاروائی، چرس سمگلرز سگے بھائی گرفتار 1

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں