cemetery is in a state of disrepair

میانی میں واقع تالاب والا قبرستان انتہائی بدحالی کا شکار ہے

سرگودھا : نمائندے حسنین شیرازی کی رپورٹ کے مطابق میانی میں واقع تالاب والا قبرستان انتہائی بدحالی کا شکار ہے۔ اُور بڑے دُکھ سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ہر گزرتا دن اس قبرستان کی حالتِ زار میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔ قبور کی حرمت پامال ہو رہی ہے۔ قبرستان کے چاروں اطراف سے سیوریج کا گندا پانی قبرستان میں آرہا ہے اور قبور زمین بوس ہو رہی ہیں جب کوئی نئی قبر بنائی جاتی ہے تو نیچے سے گند ا پانی نکل آتا ہے جو اہل علاقہ کے لئے بہت بڑی پریشانی ہے قبرستان کی تمام موضوں پر مشتمل حدبندی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ قبرستان کی زمین پر قابض ہو رہے ہیں قبرستان میں کسی بھی قسم کی Lights کا انتظام نہیں ہے۔ کیونکہ جب کبھی رات کو کوئی جنازہ ہوتا ہے تو انتہائی دشواری کا سامنا ہوتا ہے اس قبرستان میں باقاعدہ طور پرکوئی گورکن یا چوکیدار نہیں ہے جو قبروں کی حفاظت پر متعین ہو۔اہل علاقہ نے اس سے پہلے بھی متعدد بار اعلیٰ حکام سے گزارشات کی ہیں مگر کوئی سنوائی نہ ہوئی۔ اہلیانِ میانی کیطرف سے اعلیٰ حکام سے ہمدردانہ اپیل ہے کہ پورے قبرستان کی چاروں اطراف سے دیوار بنائی جائے اور اُس کے اُوپر کانٹے دار تار لگائی جائے۔ اس کے علاوہ قبرستان میں Lights Streets کا کوئی بندوبست نہیں ہے جس کا انتظام کرایا جائے۔ تاکہ جب کبھی رات کے وقت کوئی جنازہ ہو تو کسی بھی قسم کی مشکل پیش نہ آئے۔ اگر بروقت حفاظتی اقدامات نہ کئے گئے تو یہ قبرستان ختم ہو جائے گا

میانی میں واقع تالاب والا قبرستان انتہائی بدحالی کا شکار ہے 1
میانی میں واقع تالاب والا قبرستان انتہائی بدحالی کا شکار ہے 2
میانی میں واقع تالاب والا قبرستان انتہائی بدحالی کا شکار ہے 3
میانی میں واقع تالاب والا قبرستان انتہائی بدحالی کا شکار ہے 4

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں