arrival in Patoki

پتوکی : سندھ سے پیر سید غلام حسین شاہ بخاری کے صاحبزادہ پیر عطاء اللہ شاہ بخاری کی پتوکی آمد پر

 پتوکی :(بیوروچیف تیز خبر نیوزپتوکی محمد نوید بھٹی ) سندھ سے پیر سید غلام حسین شاہ بخاری کے  صاحبزادہ پیر عطاء اللہ شاہ بخاری کی  پتوکی آمد پر  اہل علاقہ کے لوگوں نے شاندار استقبال کیا سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے پتوکی نواحی گاؤں هنجرائے کلاں میں صاحبزادہ پیر عطاء اللّه شاہ بخاری  نے دین کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی لوگوں کو نماز با جماعت ادا کرنے اور قرآن پاک پڑھنے  کی تلقین کی آخر میں انہوں نے ملكی سلامتی اور فوت شدگان کے لیے  خصوصی دعا کی اس موقع پر شاہ نواز  ڈوگر  ،بیوروچیف تیز خبر نیوزپتوکی محمد نوید بھٹی ،ساجد ارشاد نمبردار ،ماموں  رشید بھٹی،محمد علی سمیت سیکڑوں لوگ موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں