The last 5 beautiful places in the world

دنیا کے آخری 5 ایسے خوبصورت مقامات جو انسانوں کے ہاتھوں تباہی سے محفوظ ہیں

دنیا شاید آج ایک چھوٹی سی جگہ معلوم ہوتی ہے کیونکہ پوری دنیا کی خبریں اب ہم تک باآسانی پہنچ جاتی ہیں- لیکن حقیقت یہ ہے کہ اب بھی دور دراز اور قدیم مقامات ایسے ہیں جو جہاں تک ابھی کم ہی انسان پہنچے ہیں یا پھر بالکل ہی نہیں پہنچے- یہی وجہ ہے کہ یہ مقامات اپنا حسن اور خوبصورتی برقرار رکھے ہوئے ہیں-آج ہم دنیا کے آخری 5 ایسے ہی خوبصورت مقامات ذکر کریں گے جو انسانوں کے ہاتھوں تباہی سے محفوظ ہیں- 

Nunavut

یہ ایک قدیم ترین مقام ہے جو کہ 1999 سے کینیڈا کے زیرِ انتظام ہے- یہ کینیڈا کا ایک سرد ترین علاقہ ہے اور یہاں آبادی کی تعداد بھی بہت کم ہے- اس علاقے کی آبادی صرف 39 ہزار نفوس پر مشتمل ہے جو کہ کینیڈا کی کل آبادی کا 0.1 فیصد بنتی ہے- اس خوبصورت سرزمین کا بیشتر حصہ کم آمد و رفت کی وجہ سے اپنے حسن اور دلکشی کو برقرار رکھے ہوئے ہے- یہ مقام جنگلی حیات کا گھر بھی جن میں قطبی ریچھ بھی شامل ہیں جو آزادانہ گھومتے پھرتے دکھائی دیتے ہیں-

دنیا کے آخری 5 ایسے خوبصورت مقامات جو انسانوں کے ہاتھوں تباہی سے محفوظ ہیں 1

 Daintree National Park

یہ آسٹریلیا کا نیشنل پارک ہے جو کہ 1981 میں قائم کیا گیا اور اسے 1988 میں عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کر لیا گیا- یہاں لاکھوں سال پرانا برساتی جنگل بھی واقع ہے اور یہ دنیا کا ایک قدیم ترین ماحولیاتی نظام ہے- اور اس مقام کے بیشتر حصے تک ابھی انسان نہیں پہنچا ہے- یہ پارک ہزاروں اقسام کے پودوں اور سینکڑوں اقسام کے پرندوں اور درختوں کا گھر بھی ہے- یہاں موجود درخت 2500 سال سے بھی زائد پرانے ہیں-

دنیا کے آخری 5 ایسے خوبصورت مقامات جو انسانوں کے ہاتھوں تباہی سے محفوظ ہیں 2

 Fiordland

یہ نیوزی لینڈ کا ایک بہت ہی خوبصورت علاقہ ہے جہاں برف سے ڈھکے پہاڑ٬ بلند چوٹیاں٬ گہری جھیلیں اور آبشار موجود ہیں- اس مقام پر کبھی بھی مستقل طور پر قابل ذکر آبادی نہیں رہی یہاں وجہ ہے کہ یہ مقام انسانوں کی جانب سے پہنچنے والے نقصانات سے محفوظ ہے- یہاں تک کہ صرف مقامی ماوری قبیلے کے لوگ نیوزی لینڈ کے اس حصے میں شکار اور مچھلی پکڑنے کے لیے گئے تھے-

دنیا کے آخری 5 ایسے خوبصورت مقامات جو انسانوں کے ہاتھوں تباہی سے محفوظ ہیں 3

 The Galápagos Islands

یہ جزائر ایکواڈور کے مغربی ساحل سے 605 میل کے فاصلے پر واقع ہیں- یہ ایک انتہائی دور دراز علاقہ ہے جسے جانوروں کی مختلف اقسام نے اپنا گھر بنا رکھا ہے- ان جزائر پر 300 اقسام کے مختلف رینگنے والے جانور اور پرندے پائے جاتے ہیں- ان پرندوں میں نیلے پیروں والا بوبی نامی پرندہ بھی شامل ہے اور اس کے 50 فیصد جوڑے اسی مقام پر پائے جاتے ہیں-

دنیا کے آخری 5 ایسے خوبصورت مقامات جو انسانوں کے ہاتھوں تباہی سے محفوظ ہیں 4

 Tsingy de Bemaraha Strict Nature Reserve

اس مقام کے نام میں لفظ Tsingy کے معنی ہیں جہاں کوئی چل نہیں سکتا اور اس نام سے ہی ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کتنا ناقابلِ تسخیر مقام ہے- یہ ایک انتہائی قدیم مقام ہے جس کی تاریخ لاکھوں سال پرانی ہے- اس مقام پر جنگلات٬ جھیلیں٬ دلدل اور گھاٹیاں موجود ہیں- اس کے علاوہ یہ مقام جنگلی حیات کی بہترین رہائش گاہ بھی ہے- یہاں lemur کی 11 مختلف قسمیں پائی جاتی ہیں-

دنیا کے آخری 5 ایسے خوبصورت مقامات جو انسانوں کے ہاتھوں تباہی سے محفوظ ہیں 5

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں