ضلع اپر چترال میں پہلی بار سرمائی کھیلوں کا ٹورنامنٹ ہورہا ہے جو اس پسماندہ حطے کی سیاحت کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادار کرے گا

ضلع اپر چترال میں پہلی بار سرمائی کھیلوں کا ٹورنامنٹ ہورہا ہے جو اس پسماندہ حطے کی سیاحت کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادار کرے گا

چترال(گل حماد فاروقی)ضلع اپر چترال میں پہلی بار سرمائی کھیلوں کا ٹورنمنٹ منعقد ہورہا ہے۔ اس ٹورنمنٹ کا اہتمام ضلعی انتظامیہ نے کی ہے جس میں سنو سکینگ، سنو بورڈنگ، پیرا گلایڈنگ اور ثقافتی شوبھی شامل ہیں۔ ونٹرسپورٹس ٹورنمنٹ کے آرگنائزر اسسٹنٹ ڈائیریکٹر لوکل گورنمنٹ مصباح الدین نے اسے کامیاب بنانے کیلئے حصوصی طور پر وادی مڈگلشٹ۴ سے بھی کھلاڑی بلائے ہیں۔ضلع اپر چترال  کے وسیع میدان قاقلشٹ میں  پہلی بار  ونٹر سپورٹس یعنی سرمائی کھیلوں کا ٹورنمنٹ منعقد ہورہا ہے۔ یہ ٹورنمنٹ  فروری کے سات اور آٹھ تاریح کو جاری رہے گا۔ ونٹر سپورٹس کے آرگنائزر  اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ مصباح الدین  نے بتایا کہ اس ٹورنمنٹ میں  سنو سکینگ، سنو بورڈنگ، پیراگلایڈنگ اور کلچر شو بھی شامل ہیں۔ ضلع اپر چترال میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے مقامی بچے بھی برف میں کھیل کر موج مستیاں کرتے ہیں۔ اس برف باری پر یہاں کے بچے بھی بہت خوش ہیں  اور ان کا کہنا ہے کہ وہ بھی کل قاقلشٹ کے میدان میں ونٹر سپورٹس میں حصہ لیں گے۔  بونی سے تعلق رکھنے والے ایک بچہ  انعام الحق سورج  بھی سنو سکینگ کھیلنے میں قسمت آزمائی کرے گا۔ موسم سرما میں برف باری  کے دوران جہاں لوگ گھروں میں  محصور ہوکر بوریت محسوس کرتے ہیں  تو اس قسم کے کھیل ان کی خون کو گرما نے اور چند لمحوں کیلئے محظوظ کرنے کا واحد ذریعہ ہے ۔ ونٹر سپورٹس سے جہاں ایک طرف نوجوانوں کو اپنی اہلیت دکھانے کا موقع ملتا ہے

وہاں ونٹر ٹورزم یعنی سرمائی سیاحت بھی فروغ پاتا ہے۔